کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے نائب صدر ارشاد کھوکھر نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو قومی کاز سمجھتا ہے اور صحافی برادری ہمیشہ فلسطین کا زکی حمایت جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد نے جماعت اسلامی کے نائب امیر اور فلسطین فائونڈیشن کی سرپرست کمیٹی کے رکن مسلم پرویز کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور اراکین کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے گلدستہ اور مٹھائی پیش کی۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد میںسیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم‘ محفوظ یار خان ایڈووکیٹ، ارشد نقوی ایڈووکیٹ، پیر ازہر علی ہمدانی، بشیر سدوزئی،مفتی معاذ نظامی، نسیم شاہ، قاضی زاہدحسین اور ثاقب نوشاہی اور دیگر موجود تھے جبکہ کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری منصف احمد، کفیل احمد، مونا صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے اراکین کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کے لیے آوازاٹھانا ہماری ذمہ داری ہے ، ان کاکہنا تھا کہ غزہ میں جاری جارحیت پر عالم اسلام کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فلسطین وکشمیر کاز کے لئے مشترکہ اور موثر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ کراچی پریس کلب کے اراکین نے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے قیام اور مسلسل جدوجہد کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاک بھارت تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے، دونوں مسئلہ خود حل کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے راہنماؤں کو جانتا ہوں، دونوں ممالک خود ہی کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات دیکھ لیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں حملے سے پاکستان بھارت میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ ہی کشیدہ رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت کے راہنماؤں کو جانتا ہوں، دونوں ممالک خود ہی کسی نہ کسی طرح اپنے تعلقات دیکھ لیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں حملے سے پاکستان بھارت میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی 2 دہائیوں میں بدترین ہے، صدرٹرمپ نے پاک بھارت راہنماؤں سے رابطہ کرنے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر تنازع پر ٹرمپ کی لاعلمی، 1947 کا مسئلہ 1500 سال پرانا بنا دیا
  • پاک بھارت تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے، دونوں مسئلہ خود حل کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ​​​​​​​امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر جمعة المبارک اسرائیل، بھارت کے خلاف یوم مذمت کے طور پر منایا گیا
  • پاکستان کی فضائی حدود بھارتی پروازوں کیلئے بند، مسلح افواج ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے تیار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف
  • بھارت اور پاکستان کے مابین تقسیم اور جنگ کی تاریخ
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس
  • کشمیر حملے کے بعد بھارت نےحکومت پاکستان کے ایکس اکاؤنٹ تک رسائی پر پابندی لگا دی
  • فلسطین اور کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سرِفہرست ہیں، یوسف ایم الدوبی
  • کوئٹہ، پریس کانفرنس سے پہلے ڈی سی سے اجازت کا حکم کالعدم قرار