غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
غزہ : اسرائیلی فوج کے غزہ میں تازہ حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ پیر کو غزہ کے صلاح الدین اسکول پر اسرائیلی بمباری میں 5 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ تازہ رپورٹوں کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 45 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، شمالی غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے دوران 100 دنوں میں تقریباً 5 ہزار فلسطینی شہید یا لاپتا ہو چکے ہیں اور 9 ہزار 500 زخمی ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار 584 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 9 ہزار 731 زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب، فلسطینی مزاحمت کاروں نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، جن میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس حملے میں 10 فوجی زخمی ہوئے، جن میں 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: فلسطینی شہید میں اسرائیلی حملوں میں
پڑھیں:
مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر فائرنگ، اہلکار شہید، 2 زخمی
مستونگ(نیوز ڈیسک) مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ فائرنگ کا مستونگ میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شاہد رند نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں قائم مقام ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر موجود ہیں جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
دریں اثنا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جن میں ایکٹنگ ڈی ایس پی عبد الرزاق اور سپاہی راز محمد شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حملے میں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Post Views: 1