کوئٹہ:سنجدی کی کوئلہ کان میں سرچ آپریشن مکمل، تمام 12 لاشیں نکال لی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز

کوئٹہ: 5 روز قبل دھماکے سے بیٹھ جانے والی سنجدی کی کوئلہ کان کو سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد سیل کردیا گیا۔

چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں گیس بھرنے کے بعد دھماکے سے کان بیٹھنے کے واقعے کے بعد کان میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے اور تمام 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

چیف مائنز انسپکٹر نے بتایا کہ کوئلہ کان میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کان کن کی لاش نکال کی گئی جب کہ اس سے قبل متاثرہ کان سے 11 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

چیف مائنز انسپکٹر کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو 15 دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سنجدی کی کوئلہ کان میں 9 جنوری کو گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا اور گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 12 کان کن پھنس گئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کان میں سرچ ا پریشن سنجدی کی کوئلہ کان لاشیں نکال لی گئی کوئلہ کان میں کے بعد

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

اسلام آباد:

ملک کی آئی ٹی برآمدات گزشتہ تین ماہ میں 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جو کہ پچھلے سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 18.3 فیصد زیادہ ہیں۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ( جولائی تا اگست) میں آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال کے اس عرصے کے دوران 584 ملین ڈالر تھیں جبکہ اس میں 18.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی شعبے کو بروقت سہولیات کی فراہمی اور انٹرپرینیورز کی پالیسیوں سے مستفید ہونے کے باعث یہ غیر معمولی اضافہ ممکن ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ٹی برآمدات 691 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • کیچ، چار ماہ قبل اغواء ہونیوالے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
  • وہ مشہور اداکارہ کون ہے جسے پہلی ہی فلم سے نکال کر رانی مکھرجی کو کاسٹ کرلیا گیا
  • کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
  • پاکستان کے مؤقف کو ماننا پڑا؛ آئی سی سی نے سازشی میچ ریفری کو نکال دیا
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک