چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت پر پاکستانی پلڑہ بھاری قرار دے دیا۔انھوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کو اپنے روایتی حریف پر برتری حاصل ہوگی، روایتی حریف ٹیموں کے مابین اہم ٹاکرا میچ 23 فروری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
محمد عامر نے ایک انٹرویو میں پاکستان کی حالیہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف فتوحات پاکستان کی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابیاں ٹیم کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہیں، اسی بنیاد پر میں سمجھتا ہیں کہ پاکستان بھارت کے خلاف بہتر کارکردگی دکھائے گا، بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ اگرچہ بھارت کا بڑا ٹورنامنٹس میں ہمیشہ شاندار ریکارڈ رہا ہے لیکن حالیہ شکستوں کی وجہ سے ٹیم کو شدید دباؤ کا سامنا ہوگا۔محمد عامر نے بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی فٹنس پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جو کمر کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
بمراہ کی غیر موجودگی بھارت کی بولنگ لائن اپ کیلیے بڑا دھچکا ہوگی کیونکہ وہ ان کے نمایاں بولر ہیں۔چیمپئینز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی مقابلوں کا ذکر کرتے ہوئے محمد عامر نے 2017 کے فائنل کا حوالہ دیا، جس میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔اس میچ میں محمد عامر نے روہت شرما، ویرات کوہلی، اور شیکھر دھون کو آؤٹ کر کے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 15 میچز ہوں گے، ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 8 خارجی ہلاک
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی کہا کہ
پڑھیں:
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی سرحد پار کرتے ہوئے 33 غیر ملکی گرفتار
ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بارڈر کراسنگ کرنے والے 33 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے تفتان میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کی کوشش کرنے والے 33 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق بنگلا دیش سے ہے ، جو رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی ۔
ایف آئی اے کی مذکورہ کارروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کو ماشکیل بارڈر ضلع چاغی کے قریب سے حراست میں لیا، جنہیں باقاعدہ گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔