کراچی: فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
انٹر بورڈ نے فرسٹ ایئر کے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات کے بعد چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے طلبہ کے وسیع تر مفاد میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کی ہدایت پر بورڈ آفس میں طالبات کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو اسکروٹنی فارم جمع کروانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیم بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کی روشنی میں اسکروٹنی 30 دن میں مکمل کرنے کے لیے بھی ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
طلبہ اسکروٹنی فارم انٹر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.
یاد رہے چیئرمین کی ہدایت پر انٹر میڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج پر طلبہ کی شکایات کے ازالے کے لیے پہلے ہی سینئر اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بورڈ کراچی کے نتائج کے لیے
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
—فائل فوٹولاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے پاسپورٹ پر بیلجیئم کے جعلی ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے ویزے 2 ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے جس کے لیے انہوں نے 80 لاکھ روپے دیے تھے۔