چیمپئینز ٹرافی؛ فینز کا لہو گرمانے کیلئے آئی سی سی نے نیا پرومو جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فینز کا لہو گرمانے کیلئے آئی سی سی نے نیا پرومو جاری کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پروموشنل ویڈیو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو نمایاں دیکھایا گیا ہے جو ایونٹ کیلئے وائٹ کوٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے نظر آرہے ہیں۔
میگا ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو وائٹ کوٹ کو عظمت کی علامت قرار دیتی ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت ٹاکرا، کس کا پلڑا بھاری ہوگا؟
وسیم اکرم نے ویڈیو میں کہا اب عالمی کرکٹ کمیونٹی میں ایونٹ کا جوش و خروش پیدا ہوگا، چیمپئینز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ اسکواڈ کا نام دینے کی آخری تاریخ، پاکستان کا ارادہ کیا؟
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میلہ 19 فروری سے سجے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئین پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔
facebook.com/icc/videos/998468852221085/?rdid=DYw6W2Y0LvIHzs5e&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F19rQhsdifn%2F
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی
پڑھیں:
28 جولائی سے بارشیں، پی ڈی ایم اے نے 5 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
پی ڈی ایم اے پنجاب نے 28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب ،چنیوٹ، فیصل آباد، اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع بشمول ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر میں بارش کا امکان ہے جب کہ خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بارش کی توقع ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال 73 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں، جس سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ، چشمہ کے مقام پر نچلے درجے اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ دریائے چناب، راوی، جہلم، ستلج کے علاوہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے تاہم بارشوں کے باعث بڑے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔