ریڈ لائن پروجیکٹ میں تاخیر کی کچھ وجوہات ہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی روڈ سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا احساس ہے، اس سال ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کی کوشش کریں گے۔
کراچی میں روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کوشش ہے کہ جام صادق پل بھی اپریل 2025ء میں مکمل کرلیا جائے۔
متحدہ رکن نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، زبان ہم بھی رکھتے ہیں، سعید غنیوزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رکن نے وزیر سے متعلق غیر مناسب بات کی، زبان ہم بھی رکھتے ہیں تلخیاں بڑھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے یونیورسٹی روڈ سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف کا احساس ہے، ریڈلائن پروجیکٹ میں تاخیر کی کچھ وجوہات ہیں، کوشش ہے 2 سال میں مکمل کر لیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں ملنا چاہیے، شہریوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور قوم ہماری ترجیحات تبدیل ہوتی جارہی ہیں، اگر ٹریفک پولیس ہمیں روک رہی ہے تو وہ ہماری بہتری کےلیے ہے، ٹریفک کا سپاہی نیشنل ہیرو ہے۔
رکن سندھ اسمبلی ہیرو سوہو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التوا بحث کےلیے منظور کرلی گئی ۔
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ ٹریفک پولیس کو مزید سہولیات دینے کی ضرورت ہے، ہم سب کو مل کر اسے پروموٹ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ڈبل ڈیکر بسیس بھی چلانے کی کوشش کریں گے، حکومت سندھ پہلی ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے جارہی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کےجوانوں کی چن چن کر ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن
ملاقات میں صوبائی وزیر نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے اور علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرجیل میمن نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔