کرن جوہر کس کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ فلمساز کا انوکھا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بالی وڈ کے معروف فلم ساز اور ہدایتکار کرن جوہر اپنے ہلکے پھلکے انداز اور مزاحیہ بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے "ریلیشن شپ اسٹیٹس" کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا۔
کرن جوہر نے کہا: "میں انسٹاگرام کو ڈیٹ کر رہا ہوں! یہ میری بات سنتا ہے، میرے خواب پورے کرتا ہے اور یہاں تک کہ کچھ بل بھی ادا کرتا ہے۔"
ان کے اس ہلکے پھلکے مذاق نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا اور سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کو خوب پذیرائی ملی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کرن جوہر نے اپنے ذاتی احساسات کو مزاح کے ساتھ شیئر کیا ہو۔ گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر انہوں نے اپنی تنہائی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا:"دیوالی کی راتیں، اتنی ملاقاتیں، اتنی باتیں، بھیڑ میں پھر بھی تنہائی، سنگل اسٹیٹس سے کب ہوگی جدائی؟"
ان کے اس جذباتی پیغام کو بھی لوگوں نے خوب سراہا اور بہت سے افراد نے اس سے اپنی مماثلت محسوس کی۔
جہاں کرن جوہر انسٹاگرام پر مذاق کرتے ہیں، وہیں ان کے پروفیشنل پراجیکٹس کافی سنجیدہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ممبئی میں منعقد ہونے والے Ajio Luxe Wkend Gala میں شرکت کی، جہاں ان کا شاندار لباس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
کرن جوہر اپنے اگلے نیٹ فلکس پروجیکٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ان کی آخری ہدایت کردہ فلم "راکی اور رانی کی پریم کہانی" (2023) نے نہ صرف تنقیدی تعریفیں سمیٹیں بلکہ باکس آفس پر بھی کامیابی حاصل کی۔ ان کی پروڈکشن میں آنے والی فلموں میں "کل"، "یودھا"، "مسٹر اینڈ مسز ماہی"، "جگرا" اور "تو میری میں تیرا" شامل ہیں، جس میں کارتک آریان مرکزی کردار ادا کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرن جوہر
پڑھیں:
علیزے شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف: "میرا گرنا ایک حادثہ نہیں تھا، مجھے جان بوجھ کر دھکا دیا گیا"
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے شوبز انڈسٹری کے کچھ چہروں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ماضی میں برائیڈل فیشن شو کے دوران پیش آنے والے واقعے کی اصل حقیقت بیان کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کا ریمپ پر گرنا محض ایک اتفاق نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے بار بار اُنہیں دانستہ طور پر دھکا دیا، جس کے باعث وہ توازن کھو بیٹھیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ شازیہ منظور اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ اسی نوعیت کا سلوک کر چکی ہیں۔ علیزے نے شوبز میں موجود غیر پیشہ ورانہ رویوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میزبان جگن کاظم نے واقعے کو سنجیدہ لینے کے بجائے ان کے گرنے کا مذاق اُڑایا، جو کسی اداکارہ کے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر عوامی تقریب میں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ مزید خاموش نہیں رہیں گی اور انڈسٹری میں ہونے والے ہر ناپسندیدہ اور توہین آمیز سلوک کے خلاف آواز بلند کریں گی۔ علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد نہ صرف ان کے انکشافات پر حیرت کا اظہار کر رہی ہے بلکہ ان کی ہمت کو بھی سراہتے ہوئے بھرپور حمایت کا اظہار کر رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شازیہ منظور اور جگن کاظم ان الزامات پر کیا ردعمل دیتے ہیں اور آیا انڈسٹری ایسے رویوں کے خلاف کوئی مؤثر قدم اٹھاتی ہے یا نہیں۔