انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام جشن مولود کعبہ (ع) کی خصوصی تقاریب
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں عالم اسلام کو امیر المومنین علی ابن ابیطالب (ع) کے یوم ولادت و باسعادت کی تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کی امن و سلامتی اور مسلمین عالم کے اخوت و اتحاد کیلئے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ مولود کعبہ امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے کی مرکزی تقریبات چک باغ حضرت بل سرینگر، مرکزی امام باڑہ بڈگام اور باب العلم ہائر سیکنڈری سکول بڈگام کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئیں، جن میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد کے علاوہ معلمین و منتظمین اور عوام نے شرکت کی۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں منعقدہ تقریب سے علماء دین حضرات نے امام امیر المومنین کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے پیغام میں عالم اسلام کو امیر المومنین علی ابن ابیطالب (ع) کے یوم ولادت و باسعادت کی تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کی امن و سلامتی اور مسلمین عالم کے اخوت و اتحاد کے لئے دعا کی۔
سرینگر اور بڈگام میں جن علماء کرام نے مقام و منزلت کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی ان میں آغا مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے چک باغ حضرت بل میں جشن مولود کعبہ (ع) کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولائے کائنات سے محبت و عقیدت کے تقاضوں سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ مولا علی (ع) نے اسلام کی دعوت و ترویج میں رسول اکرم (ص) کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر عظیم خدمات انجام دیں اور اسلام و پیغمبر اسلام کی نصرت و حمایت کے وہ سنگ میل طے کئے، جو تاریخ اسلام کے درخشان ابواب کی حیثیت رکھتے ہیں اس ضمن میں جن علماء دین نے مؤمنین کو ولادتِ باسعادت حضرت امیر المومنین علی (ع) کی مناسبت مستفید فرمایا، ان میں نمائندہ میرواعظ کشمیر مولانا سید شمس الرحمٰن، آغا سید محمد عقیل الموسوی، آغا سید یوسف الموسوی، آغا سید محمد حسین الموسوی، سید ارشد حسین الموسوی، مولوی نثار حسین، مولوی امتیاز حسین، سید حسین وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امیر المومنین عالم اسلام اسلام کی
پڑھیں:
راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔
مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔
پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔