190 ملین پاؤنڈ کیس:حسن نواز نے 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیسے بیچی؟ حکومت جواب دے،فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے نو ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیوں بیچی؟ حکومت جواب دے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں ںے کہا کہ توشہ خانہ ٹو میں عملی طور پر جرم کا کوئی عنصر نہیں، عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلتی آرہی ہے اسی لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ توشہ خانہ ٹو میں ٹرائل فوری طور پر روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیا ہے، عمران خان نے کہا کہ جیل میں کبھی بھی ساڑھے11 بجے سے پہلے ٹرائل شروع نہیں ہوتا، عمران خان نے بتایا کہ صبح نو بجے میسج آیا کہ جج صاحب آئے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے پوچھا کہ کیا میرے وکیل آئے ہیں جواب ملا نہیں کہا کہ جب میرے وکلا آئیں گے تو مجھے پیغام دیجیے گا میں آجاؤں گا۔
فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ انہیں اچانک پتا چلا کہ وہ جج صاحب اٹھ کے چلے گئے، جج صاحب کی جانب سے یہ کہنا کہ فلاں پیش نہیں ہوا اور میں اڑھائی گھنٹے انتظار کرتا رہا یہ بات درست نہیں۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا میرٹ پر کوئی تعلق نہیں ہے، نواز شریف سے سوال پوچھیں گے کہ ان کے بیٹے نے نو ارب روپے کی پراپرٹی 18 ارب روپے میں کیوں بیچی؟ حسن نواز نے نو ارب روپے زائد کس کھاتے میں لیے؟ لندن میں فریز پیسے کس کو ملے اس سے کابینہ کا کوئی تعلق نہیں، سوال یہ ہے کہ 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب روپے میں کیوں فروخت کی گئی اس کا جواب حکومتی جماعت دے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آؤٹ اف ٹرن کیسز کیوں ٹیک آپ کیے جا رہے ہیں؟ کیس کی میرٹ دیکھے بغیر سزا دینا مقصود ہے، یہ ایک سیاسی کیس ہے ملک میں قانون جمہوریت میڈیا آئی ٹی کو تباہ کر دیا گیا یہ سب تحریک انصاف کو کرش کرنے کے لیے کیا گیا، ملک میں جمہوریت کا نظام بٹھا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں صدائے احتجاج بلند کرنا دہشت گردی بنادیا گیا، ملک میں میڈیا کو کنٹرول کرلیا گیا، میڈیا کا سانس روکا جائے اور آواز بلند کرنے کی اجازت نہیں ہے، مذاکراتی کمیٹی کے سامنے ہمارے سیدھے مطالبات ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ سویلین کے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے کر زیادتی کی گئی پشاور اے پی ایس اٹیک کے بعد آئینی ترمیم کی گئی یہاں سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا جس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیسز ختم کردئیے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے، پاکستان بطور ریاست عالمی معاہدوں کا پابند ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ کچھ سہولیات بانی کو جیل میں نہیں دی گئیں، ٹی وی کی سہولت بند کردی گئی، تین ماہ میں صرف ایک جمعرات کو ہماری ملاقات کرائی گئی بانی کی بچوں سے بات کل پانچ مہینے بعد کرائی گئی ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہماری درخواست سپریم کورٹ میں پینڈنگ ہے وہ سنی جائے عمران خان کو تین ہفتوں تک قید تنہائی میں رکھ کر ذہنی تشدد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مذاکراتی کمیٹی کے لوگ سیاسی لوگ ہیں ہم 9 مئی اور 26 نومبر کا ذکر نہیں چھوڑیں گے، قاضی فائز عیسیٰ نے ہم سے بیٹ کا نشان لیا تھا، آج وہ نہیں ہے لیکن پی ٹی آئی موجود ہے، کسی بھی سیاسی جماعت کو ڈنڈے کے زور سے ختم نہیں کیا جاسکتا آج تمام تر کوششوں کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کھڑے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل کی پراپرٹی 18 ارب نے کہا کہ انہوں نے ارب روپے ملک میں
پڑھیں:
وی ایکسکلیوسیو: علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام اور ڈیل کی آفر آتی ہے، لطیف کھوسہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام اور ڈی کی آفر آتی ہے لیکن عمران خان کسی بھی صورت ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ ڈیل یا ڈھیل؟ نصرت جاوید نے اندر کی خبریں بتادیں
وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان نے 2 سال جیل میں اس لیے نہیں گزارے کہ وہ ڈیل کر کے باہر آجائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی اپنی رہائی کی بات نہیں کی البتہ وہ ہمیشہ دیگر قید رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کی کوشش کرنے کا ضرور کہتے ہیں۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے صرف مخصوص لوگوں کو ملنے کی اجازت دی جاتی ہے یہاں تک کہ ملاقات کے لیے فہرست میں شامل ناموں کو نظر انداز کیا جاتا ہے جبکہ مجھ سمیت علیمہ خان پر پابندی عائد ہے۔
’قاسم اور سلیمان کی آؤ بھگت دیکھ کر لوگ سنہ 86 کا استقبال بھول جائیں گے‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان جب پاکستان آئیں گے تو ان کا ایسا تاریخی استقبال ہوگا کہ لوگ سنہ 1986 میں بے نظیر بھٹو کے استقبال کو بھول جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو کسی بڑی تیاری کی ضرورت نہیں ایک دن پہلے بھی اطلاع مل جائے تو عوام کا سمندر اکٹھا ہو جائے گا۔
ڈیل کی پیشکشلطیف کھوسہ نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج سے قبل اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے عمران خان کو ڈیل کی آفر کی گئی۔ پیغام یہ تھا کہ اگر عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیں تو ان کی رہائی چند دنوں میں ممکن ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیے: ’مجھے پتا ہے کہ قاسم اور سلیمان نہیں آئیں گے‘، شیر افضل مروت کا انکشاف
انہوں نے بتایا کہ وہ پیغام بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کے ذریعے پہنچایا گیا جنہیں پشاور سے اڈیالہ جیل ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا۔ اور ملاقات 22 نومبر کو صبح 8 بجے کرائی گئی۔
’بات چیت آگے بڑھ رہی تھی مگر۔۔۔‘لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا کہ بات چیت آگے بڑھ رہی تھی مگر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح ہدایت دی کہ جب تک وہ احتجاج ختم کرنے کا نہ کہیں اس وقت تک ڈی چوک کی کال واپس نہ لی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی ملاقات کی بھی درخواست کی گئی جو مسترد ہو گئی حتیٰ کہ ویڈیو لنک سے بات کرانے کی پیشکش بھی رد کر دی گئی جس کے باعث ممکنہ رہائی کا عمل رک گیا۔
سینیٹ انتخابات پر بات کرتے ہوئے کھوسہ نے کہا کہ تمام ٹکٹ عمران خان کی منظوری سے جاری ہوئے اور پارٹی میں ان پر کوئی اعتراض نہیں۔ تاہم مرزا آفریدی کے ٹکٹ سے متعلق انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
علی امین گنڈاپور کے حوالے سے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ’وہ عمران خان کی مرضی کے بغیر ایک دن بھی نہیں چل سکتے، میں جانتا ہوں پارٹی میں ان کے حامی کتنے ہیں اور کتنے لوگ ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں‘۔
’5 اگست کے احتجاج کی تیاریاں زوروں پر ہیں‘لطیف کھوسہ نے بتایا کہ 5 اگست کے احتجاج کے لیے لاہور میں یونین کونسل سطح پر تیاریاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ہائی جیک: 5 اگست کے احتجاج کے لیے علی امین گنڈاپور کی خطرناک چال
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی تنظیمیں متحرک ہیں اور شرکت کرنے والوں کی فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مینار پاکستان میں جلسے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے اگر اجازت نہ ملی تو جلسہ کہیں اور ہوگا، لیکن عوامی شرکت میں کمی نہیں آئے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی پی ٹی آئی 5 اگست احتجاج عمران خان عمران خان کے صاحبزادگان قاسم اور سلیمان