جشن مولود کعبہ کے موقع پر سکردو میں منفرد ریلیاں
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام ٹائمز: سکردو کے مختلف علاقوں سے نکالی گئی یوم علی کی ان منفرد ریلیوں کا رخ مرکزی جامع مسجد کی طرف تھا، جہاں ریلیوں کے شرکاء جشن مولود کعبہ کے مرکزی پروگرام میں شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی
یوم ولادت مولائے متقیان علی بن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر سکردو میں عاشقان ولایت و امامت کی جانب سے ہر محلہ سے یوم علی ریلی نکالی گئی۔ سکردو کے مختلف علاقوں سے نکالی گئی یوم علی کی ان منفرد ریلیوں کا رخ مرکزی جامع مسجد کی طرف تھا، جہاں ریلیوں کے شرکاء جشن مولود کعبہ کے مرکزی پروگرام میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سکردو فضا حیدر حیدر کے نعروں سے گونج اٹھا۔ زیر نظر ویڈیو رپورٹ میں سکردو میں یوم ولادت باسعادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں کی جھلکیاں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نکالی گئی
پڑھیں:
سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں اور ان کا نظریہ کشمیر کی آزادی کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔