کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ اسٹوڈنٹس اسپورٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پریمیئر اسپورٹس نے العمران کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ العمران کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ عمیر احمد نے 9 چوکوں کی مدد سے 77 اور فرید نے 22 رنز بنائے ۔ صائم اقبال، محمد اقبال اور انس خالد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پریمیئر اسپورٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 217 رنز بنا لیے ۔ جواد خان نے 70 فرحان خان نے 51 رنز بنائے۔ لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر بلال فرینڈز نے شالیمار کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شالیمار کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ شہزر خان نے 30 اور محمد سمیع نے 20 رنز بنائے۔ جنید خان اور دانیال احمد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں بلال فرینڈز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا لئے۔ جنید خان نے 26، شہزاد خان نے 23رنز بنائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں 28 اپریل سے شروع ہونیوالے انٹر میڈیٹ کے امتحانات مؤخر

ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے چیئرمین کی ہدایت پر 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء مؤخر کر دیئے ہیں، اب یہ امتحانات 5 مئی 2025ء سے شروع ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی دو وجوہات کی بناء پر کی گئی ہے۔ ایک وجہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے تمام طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس کے پرچوں میں گریس مارکس دینے کا عمل جاری ہے۔

دوسری وجہ میٹرک اور انٹر کے کچھ ایسے امتحانی مراکز ہیں، جن میں 8 اپریل سے میٹرک کے امتحانات جاری ہیں، جو 8 مئی 2025ء تک جاری رہیں گے۔ اس لیے امتحانی نظام کو منظم رکھنے اور مراکز کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے آغازکی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ تمام طلبہ، تعلیمی اداروں اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں۔ مزید معلومات یا تبدیلی کی صورت میں انٹربورڈ کراچی کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk کے ذریعہ آگاہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں فرینڈز آف ریاض کے زیر اہتمام ’کنیکٹڈ پاکستان‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
  • کونسا اسپورٹ صحت کیلئے زیادہ مفید؟
  • بھارتی فورسز کے دھماکے میں مکان مکمل طور پر تباہ، آخر ہماری کیا غلطی تھی
  • ہم نے شاہین اور غوری چوک پر سجانے کیلیے نہیں بنائے، وزیر ریلوے
  • ہم نے شاہین اور غوری چوک پر سجانے کےلئےنہیں بنائے، وزیر ریلوے
  • کراچی میں 28 اپریل سے شروع ہونیوالے انٹر میڈیٹ کے امتحانات مؤخر
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر، اب 5 مئی سے شروع ہونگے
  • کراچی بورڈ، انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کا نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی بورڈ؛ انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کا نوٹیفکیشن جاری
  • پی ایس ایل: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج ہوگا