میرپورخاص،انتظامی نااہلی کے باعث طلبہ بھینسوں کے باڑے میں تعلیم حاصل کرنے پرمجبور
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص کے نواحی شہر میرواہ گورچانی کے قریب تعلقہ ڈگری کی دیھ 144 گوٹھ حاجی عبداللہ نوحانی و فتح خان نوحانی میں محکمہ تعلیم کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے باعث گورنمنٹ پرائمری اسکول کی خستہ حال و بوسیدہ عمارت ہونے کی وجہ سے علاقے کے معصوم طلباو طالبات شدید سردی میں بھینسوں کے باڑے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم بچوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے گوٹھ حاجی عبداللہ نوحانی و فتح خان نوحانی کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کے طلباو طالبات ہارون، عائشہ، ابوزر،غلام شبیر سمیت درجنوں بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول کی عمارت مکمل طور پر بوسیدہ ہو چکی ہے اسکول میں فرنیچر اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے شدید سردی میں بھینسوں کے باڑے میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں طلبا و طالبات کا مزید کہنا تھا کہ ہم گزشتہ ایک برس سے اسکول کی عمارت کے حصول کے لیے احتجاج کر رہے ہیں مگر محکمہ تعلیم کے افسران کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی-اس وقت اسکول میں 102 بچے زیر تعلیم ہیں اور بچے کی سو فیصد حاضری ہے مگر افسوس ہم اسکول کی عمارت سے محروم ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ،صوبائی وزیر تعلیم ،سیکرٹری تعلیم ،کمشنر میرپورخاص ،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور اسسٹنٹ کمشنر ڈگری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسکول کی
پڑھیں:
اب صرف ‘ٹَیپ’ کریں اور کیش حاصل کریں، پاکستان میں نئی اے ٹی ایم سہولت متعارف
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں بینکاری شعبہ جدید ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپناتے ہوئے صارفین کو مزید آسان اور محفوظ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں بینک الحبیب نے ملک میں پہلی بار این ایف سی (NFC) ٹیکنالوجی سے لیس اے ٹی ایمز متعارف کروا دی ہیں، جو صارفین کو بغیر کارڈ ڈالے محض ٹیپ کے ذریعے ٹرانزیکشن کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔
این ایف سی اے ٹی ایم استعمال کرنے کا طریقہ:
اپنا ڈیبٹ کارڈ اے ٹی ایم پر موجود این ایف سی (Contactless) سمبل پر ہلکا سا ٹیپ کریں۔
حسبِ معمول اپنا پن کوڈ درج کریں۔
اے ٹی ایم مینو سے مطلوبہ سروس منتخب کریں اور لین دین مکمل کریں۔
فی الحال یہ سہولت صرف Visa اور UnionPay ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔
این ایف سی اے ٹی ایم کے فوائد:
این ایف سی (Near Field Communication) ایک جدید وائرلیس ٹیکنالوجی ہے جو دو ڈیوائسز کو قریب لا کر ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں اسمارٹ فونز اور ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹمز میں بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہی ہے۔
بینک صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ این ایف سی علامت والے اے ٹی ایمز کی پہچان کریں اور اس جدید اور محفوظ بینکاری تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔
Post Views: 2