کراچی : 9 کروڑ کی ڈکیتی کے ملزم کو چھوڑے جانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 9 کروڑ سے زاید کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مرکزی ملزم علی رضا کو ابتدا میں ہی چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 9 کروڑ سے زاید کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مقدمے میں بعض پولیس اہلکاروں پر ہیرا پھیری میں ملوث مرکزی ملزم علی رضا کو ابتدا میں ہی شناخت کے بعد اے وی سی سی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا ،ملزم کی نشاندہی پر ہی ایک ایک کر کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملزم علی رضا کو بارگینگ کے بعد پر اسرار طور پر چھوڑ دیا گیا ملزم حراست سے نکلنے کے بعد سے روپوش ہے ۔ ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر نے ایس ایس پی انیل حیدر نے منگھو پیر سے 25 دسمبر کی رات کرپٹو کرنسی سے جڑے نوجوان محمد ارسلان ملک کے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا اور 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر مالیت کی یو ایس ٹی ٹی آن لائن اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرنے کے مقدمے میں اب تک 8 ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے جب کہ 2 ملزمان علی رضا اور حماد تاحال مفرور ہیں ۔ ایس ایس پی انیل حیدر نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے نقد، ڈکیتی کے پیسوں سے خریدی گئی لگ بھگ 70 لاکھ روپے مالیت کی مرسیڈیز کار اور 9 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ برآمد کیے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی رضا
پڑھیں:
کراچی، ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سنار صدر صرافہ بازار سے کریم آباد آرہا تھا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کریم آباد کا سنار صدر کی لیب میں سونا لے کر گیا تھا، واپسی پر اپوا کالج کے قریب 4 ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔