معاشی استحکام کیلئے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے،وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے200 سے 250 ملین ڈالراکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے، مصرکی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات جاری ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے فیز میں چین سے مزید تعاون کا خواہاں ہے اور اگلے فیز میں اسپیشل اکنامک زونز، زراعت، آئی ٹی سیکٹرز میں وسعت لائی جائے گی‘ چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، بڑی چینی کمپنیاں برآمدی یونٹس پاکستان منتقل کرکے پاکستان کو بطور برآمدی مرکز استعمال کرسکتی ہیں‘ پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جون کے سی لی سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان اورچینی خطہ ہانگ کانگ کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اور چیف ایگزیکٹو لی نے اقتصادی تعاون، تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے مواقع اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف موضوعات پر تعمیری بات چیت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے میں سرمایہ کاری کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی جٹ لینڈ کے 4ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے 2کروڑ 40لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت ان پلیٹ فارم کراسنگز کو ختم یا دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا جہاں مسافروں کو پٹڑیاں عبور کرنا پڑتی ہیں۔