جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول بالآخر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول بالآخر گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز
جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو بالآخر گرفتار کر لیا گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کار ایک ہزار کےقریب اہلکاروں کے ہمراہ صدارتی محل پہنچے، تفتیش کار صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے کمپاؤنڈ میں سیڑھیوں کی مدد سے داخل ہوئے۔ اس موقع پر صدارتی گارڈز اور یون سک یول کے حامیوں نے مزاحمت کی اور انہیں صدر کو گرفتاری کرنے سے روکا تاہم ان کی مزاحمت ناکام ہوگئی، نتیجتاً معطل صدر کو گرفتار کرلیا گیا۔
جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز نے یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سے قبل صدارتی گارڈز اور صدر کے حامیوں نے سرچ اور گرفتاری کے وارنٹ دکھائے جانے کے باوجود تفتیش کاروں کی راہ میں مزاحم ہوئے اور انھیں صدر کی گرفتاری سے روکا۔
اب کرپشن انویسٹی گیشن آفس نے کہا ہے کہ وارنٹ کی تعمیل سے روکنے والوں کو حراست میں لیا جائےگا۔
قبل ازیں جنوبی کوریا کے معطل صدر کے ہزاروں حامی بھی صدارتی محل کے باہر ڈھال بن گئے تھے۔ یون کی حکمران جماعت پیپلز پاورپارٹی کے 30 قانون ساز بھی صدارتی محل کے باہر پہنچ گئے تھے۔
یاد رہے کہ 3 دسمبر کو مختصر مدت کے لیے مارشل لاء لگانے پر صدر یون سک یول کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔
تحقیقات اس نکتہ پر ہو رہی ہیں کہ معطل صدر کا جنوبی کوریا میں 3 دسمبر کا مارشل لا بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں۔پارلیمان میں کامیاب مواخذے اور پھر معطلی کے باوجود یون سک یول سرکاری رہائش گاہ میں مقیم تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ
ایشیا کپ کے بعد پاکستان نے اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو اپنی ہوم سیریز سے بھی نکالنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
آئندہ ماہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ہونی ہے، میچ آفیشلز میں اینڈی پائی کرافٹ کا نام میچ ریفری کی حیثیت سے شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو خط میں کہا کہ پاک جنوبی افریقا مینز سیریز کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم آل فارمیٹ سیریز کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔