Express News:
2025-11-03@17:13:52 GMT

حسن علی اپنی بھارتی اہلیہ کے گُن گانے لگے

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے اسٹار حسن علی نے اپنی بھارتی اہلیہ سمعیہ آرزز کی قربانیوں کا اعتراف کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے کرکٹر حسن علی نے اہلیہ سے ملاقاتوں کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات دبئی میں ہی ہوئی تھی، جہاں وہ مجھے پسند آئیں۔ 

حسن علی نے اعتراف کیا کہ سمعیہ ایک دو بار نہیں کئی بار ملاقات ہوئی جس کے بعد شادی کا فیصلہ کیا، جو نہایتی مشکل تھا اور اسکا سارا کریڈیٹ میں اہلیہ کو دینا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کی یاد آگئی

اینکر نے سوال کیا کہ وہ الگ ملک سے جہاں آپ کیلئے جانا اور ویزا مشکلات ہوتی ہیں تو کیسے ملتے ہیں؟ جس فاسٹ بولر نے جواب دیا کہ 2023 ورلڈکپ کے دوران اپنے سُسرال ملنے گیا تھا، شادی سے قبل اہلیہ کو بتادیا تھا کہ کرکٹ کی وجہ سے ہمیشہ دبئی میں نہیں رہ سکتا البتہ چند سال دبئی میں گزارے بعدازاں واپس پاکستان آگیا۔

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ نے میرے لیے اپنی جاب کی قربانی دی کیونکہ وہ ایمریٹس میں تھیں، اہلیہ آج کل میرے ساتھ پاکستان میں ہی موجود ہیں اور اب ہمارے دو بچے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے موسٹ ویلیو ایبل کھلاڑی کا ایوارڈ شاداب خان کے نام

حسن علی نے ورلڈکپ 2023 میں اپنی سلیکشن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں اس ٹیم کا حصہ بن سکتا ہوں، ایک ماہ قبل انگلینڈ میں انٹرویو کے دوران یہ بات کہی تھی کہ میری پرفارمنس اتنی اچھی نہیں کہ میگا ایوںٹ کے اسکواڈ کا حصہ بن سکوں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ دنیائے کرکٹ کے وہ بڑے نام جو جگہ بنانے سے محروم؟

اینکر نے سوال پوچھا کہ بابراعظم پر الزام عائد ہوا تھا کہ انہوں نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے آپکو اسکواڈ شامل کیا، کیا یہ سچ ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کپتان ضرور کہہ سکتا ہے مجھے یہ پلئیر چاہیے لیکن اصل فیصلہ بورڈ اور مینجمنٹ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی شہری سمعیہ آرزو سے 2019 میں دبئی میں شادی کی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حسن علی نے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سابق سیکرٹری، سابق رکن سندھ اسمبلی اور کار ساز ٹرسٹ کے بانی مرحوم اخلاق احمد کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سابق امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، یو سی ناظمین ناظم علاقہ منیر یعقوب، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور کارساز ٹرسٹ کے چیئرمین محمود حامد اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر
  • دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین کافی متعارف، قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے
  • امریکا کو مشرق وسطیٰ میں اپنی مداخلت کو بند کرنا ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای
  • طالبان دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، پاکستان اپنی سیکیورٹی خود یقینی بنائے گا،  ڈی جی آئی ایس پی آر
  • گووندا کا مراٹھی اداکارہ سے مبینہ معاشقہ، اہلیہ سنیتا آہوجا کا ردعمل سامنے آگیا
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • ایشوریا رائے ایسا کیا کرتی ہیں کہ 52سال کی عمر میں بھی ان کے حسن کا چرچا برقرار ہے؟
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • سینئر صحافی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ‘اہلیہ متعلقہ اتھارٹی اوروفاق پرہرجانے کادعویٰ