Express News:
2025-06-09@15:16:39 GMT

لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

لاہور:

لاہور میں 200 سے زائد مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کر دی گئی۔

سیف سٹی نے پنجاب کے 11 اضلاع میں مفت وائی فائی سروس فراہم کردی ہے، 270 وائی فائی ہاٹ اسپاٹس سے شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی کی جارہی ہے۔

 لاہور،  قصور، ناننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اٹک، ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر مفت وائی فائی سروس دستیاب ہوگی۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق اب تک 13 ملین سے زائد صارفین نے 265 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا، شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔ 

ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے ہیں، فری وائی فائی ویڈیو اسٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کیلئے نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وائی فائی سروس

پڑھیں:

عیدالاضحیٰ آج منائی جائیگی، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد

لاہور‘ اسلام آباد‘ مظفر آباد‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ بیورو رپورٹ) ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ صدر اور وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پر عالم اسلام اور پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ایمان‘ قربانی‘ ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرنو زندہ کرنے کا دن ہے۔ عیدالاضحیٰٖ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ  کی بے مثال اطاعت‘ قربانی اور تسلیم و رضا کی یاد تازہ کرتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی مضمر ہے۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امت مسلمہ کے لئے خیر‘ برکت‘ اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ وزیراعظم  شہباز شریف نے عید الاضحی  کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ میں عید الاضحی اور عظیم الشان اسلامی عبادت حج کے بابرکت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ با برکت ایام ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال اطاعت، ایثار اور قربانی کی یاد دلاتے ہیں۔ ان عظیم ہستیوں کی اطاعت و قربانی کو رب ذوالجلال نے اس قدر پسند فرمایا کہ اسے تا قیامت امت محمدی ؐ کے لیے عبادت کا درجہ عطا فرما دیا۔  دعا ہے اﷲ یہ دن ملکی خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ علاوہ ازیں مظفرآباد میں سب سے بڑا عید کا اجتماع مرکزی عیدہ گاہ اپر اڈہ میں ہوگا۔ جبکہ دیگر بڑے اجتماعات میں جامع مسجد مکہ شاہناڑہ، یونیورسٹی گرائونڈ، ہائی کورٹ گرائونڈ، مرکزی امام بارگاہ، جامع مسجد امام احمد بن حنبل، جامع ابو ہریرہ رنجاٹہ، جامع مسجد خضرہ، جامع مسجد دومیل سیداں، جامع مسجد خاتم النبیین  چھتر دومیل، جامع مسجد تعلیم القرآن اپرگوجرہ، جامع مسجد نیوسٹی کیمپس جامع کشمیر، جامع مسجد اسلامیہ برکاتیہ، جامع مسجد محمدیہ اپر چھتر سمیت دیگر مقامات پر نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ خیبر پی کے میں کئی مقامات پر قبائلیوں اور افغان مہاجرین نے جمعہ کے روز عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی۔ پشاور سمیت خیبر پی کے کے کئی مقامات پر قبائلیوں اور افغان مہاجرین نے جمعہ کو عید الاضحی منائی جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ، ناصر باغ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جامع صفائی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے تحت عیدگاہوں، عوامی مقامات اور قربانی کے لیے مختص کردہ مقامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستوں سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحی  جمعہ کے روز مذہبی جوش وخروش سے منائی  گئی۔ ابوظہبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔ دریں اثناء کراچی میں بھی بوہرہ برادری نے گزشتہ روز عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی۔ کراچی میں طاہری مسجد میں بوہرہ برادری کا نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا۔ نماز کے دیگر اجتماعات صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی سمیت مختلف علاقوں میں ہوئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کراچی میں پانی کی کوئی مرکزی لائن نہیں پھٹی، چیف انجینئر واٹر کارپوریشن
  • جامعہ کراچی میں پانی کی 36 انچ کی لائن لیک، قبرستان تالاب بن گیا
  • لاس اینجلس، پینٹاگون کا حاضر سروس دستوں کی تعیناتی کا عندیہ
  • بھارتی ریاست منی پور نسلی فسادات کی لپیٹ میں، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ سروس معطل
  • آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سکیورٹی و صفائی انتظامات کا جائزہ لیا
  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ‘را’ کے 3 دہشت گرد گرفتار
  • عید پر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام
  • عید کی چھٹیوں میں کن مقامات پر سیروتفریح کے لیے جایا جا سکتا ہے؟
  • عیدالاضحیٰ آج منائی جائیگی، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
  • صیہونی فوج کو 10,000 سے زائد اہلکاروں کی کمی کا سامنا، ترجمان کا انکشاف