رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 70 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزارت پارلیمانی امور نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں۔وزارت پارلیمانی امور کے دستاویز کے مطابق گزشتہ 6 سال کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ 46 لاکھ، سندھ میں 53 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا جب کہ خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ، بلوچستان میں 12 لاکھ اور اسلام آباد میں 3 لاکھ 90 ہزار ووٹرز کا اضافہ ہوا۔وزارت پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ اور سندھ میں 2 کروڑ 77 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ اور بلوچستان میں 55 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا اضافہ
پڑھیں:
بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔
بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 252 ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد 611 ہو چکی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 139 ہوئیں، 24 گھنٹوں میں 151 مکانات گرے، 120 مویشی ہلاک ہوئے۔