WE News:
2025-04-25@08:49:07 GMT

دیامر: علما کے فتویٰ کے بعد امداد میں ملی انگیٹھیاں نذر آتش

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

دیامر: علما کے فتویٰ کے بعد امداد میں ملی انگیٹھیاں نذر آتش

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن(ایف اے او) کی جانب سے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے ہڈر میں مستحق خاندانوں میں دسمبر 2024 کو  900 کے قریب انگیٹھیاں تقسیم ہوئی تھی، تقسیم کی گئی انگیٹھیاں بعض مقامی علما کی جانب سے ’حرام‘ قرار دیے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے ان انگھیٹیوں کو آگ لگا کر تباہ کردیا ہے۔

گلگت بلتستان میں خاص کر سردیوں میں استعمال ہونے والی بخاریاں جنہیں انگھیٹی بھی کہا جاتا ہے، گھروں کو گرم  رکھنے اور کھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بخاریاں مقامی سطح پر تیار ہوتی ہیں اور سردی سے بچنے کے لیے گلگت بلتستان کے تمام شہری اور دیہاتی علاقوں میں استعمال ہوتی ہیں جن کی قیمت کافی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ بخاریاں غریب خاندانوں میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے پراجیکٹ چلغوزہ  کے تحت دیامر کے علاقے ہڈر میں تقسیم کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں واقع قدیم آثار، خطے کے شاندار ماضی کے آئینہ دار

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ضلع دیامر کے کوآرڈینیٹر شیراز بیگ نے وی نیوز کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی تنظیم نے 2020 سے دسمبر 2024 تک دیامر کی 5 وادیوں میں تقریباً 4 ہزار 500 انگیٹھیاں تقسیم کی ہیں، جن میں صرف ہڈر میں دسمبر میں 900 انگیٹھیاں تقسیم کی گئیں، جن میں سے کچھ  مقامی لوگوں نے جلا دی ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جو کہ بلکل درست ہیں۔

شیراز بیگ نے مزید کہا کہ ہمارا کام صرف تقسیم تک محدود تھا اور  ہم کسی معاملے میں ملوث نہیں ہوتے، ہماری اطلاع کے مطابق مقامی لوگوں نے  4 انگھیٹیوں کو جلایا ہے۔

یہ  واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جب بعض مقامی علما نے ان انگھیٹیوں کی تقسیم کو ’سازش‘ قرار دیتے ہوئے مبینہ فتویٰ جاری کیا تھا، اس فتوے پر عمل کرتے ہوئے کچھ مقامی افراد نے اپنے گھروں سے انگیٹھیاں نکال کر آگ لگا دی اور انہیں نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں:  املوک، گلگت بلتستان میں کیوں مقبول ہورہا ہے؟

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی، جس میں کچھ افراد کو آگ کے گرد جمع دِکھایا گیا اور متعدد انگیٹھیاں جلتی ہوئی نظر آئیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی مختلف لوگوں کی رائے سامنے آئی۔

ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے اس واقعے کی تصدیق کی کہ یہ واقعہ بعض علما کی جانب سے فتویٰ جاری ہونے کے بعد پیش آیا، یہ خبر تو سوشل میڈیا کے زریعے موصول ہوئی ہے مگر یہ بخاریاں دیامر بھر میں تقسیم ہوئی ہیں، کہیں پر ایسے واقعات رونما نہیں ہوئے ہیں، صرف ایک علاقے میں ایک ادھ واقعہ رونما ہوا ہے، کسی ذاتی مسئلے کی بنا پر لوگوں نے یہ بخاریاں جلائی ہیں، نہ کہ کسی مولوی کے فتوی کے بعد جلایا گیا ہے۔

’ہم نے بخاریوں کے حوالے سے ایسا کوئی بیان یا فتوی جاری نہیں کیا

 اس واقعے میں ملوث قرار دیے جانے والے معروف عالم دین مولانا محمد افضل نیازی نے فتویٰ جاری کرنے کی تردید کی۔ انہوں نے  کہا کہ یہ معاملہ حرام یا حلال قرار دینے کا نہیں تھا، علما نے صرف مقامی لوگوں کو احتیاط برتنے اور امداد کے ذرائع کی تصدیق کرنے کا مشورہ دیا تھا تاکہ امداد کے ذرائع کو سرکاری سطح پر جانچا جاسکے۔

 محمد افضل نیازی کا کہنا ہے کہ انگھیٹیوں کو تباہ کرنا بچوں کی نادانی تھی، نہ کہ کسی مذہبی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایسا کیا گیا، چند لوگوں نے اس حوالے سے معلومات لینے کے بجائے ان بخاریوں کو نذر آتش کیا ہے،ہم نے بخاریوں کے حوالے سے ایسا کوئی بیان یا فتوی جاری نہیں کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انگیٹھیاں دیامر علما فتوے گلگت بلتستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دیامر گلگت بلتستان گلگت بلتستان مقامی لوگوں یہ بخاریاں سوشل میڈیا لوگوں نے حوالے سے تقسیم کی کے بعد

پڑھیں:

بھارت کو واضح پیغام ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، سید علی رضوی

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ پورا ریجن میں جنگ چھڑ جائے اور نیا یوکرائن کھولیں۔ مودی اور نیتن یاہو کے نظریات اور اقدام میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور جارحانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کی مکروہ عزائم کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔ ایک بیان میں آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور انتہاپسند پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں اشتعال انگیزی پیدا کر رہی ہے۔ ہم بھارت کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی ان اشتعال انگیز حرکات کا سفارتی سطح پر سخت نوٹس لے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو اس بارے میں مؤثر طریقے سے آگاہ کرے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے عالمی سامراج اور استعمار کا لانچنگ پیڈ رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ پورا ریجن میں جنگ چھڑ جائے اور نیا یوکرائن کھولیں۔ مودی اور نیتن یاہو کے نظریات اور اقدام میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ نیتن یاہو توسیع کے خواب میں اسرائیل کو عالمی برادری کی نگاہ میں خونین اور پست ثابت کرنے کے علاوہ مسلسل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے اور مودی موجودہ بھارت کے کئی حصے کرکے دم لے گا۔ پاکستان کی موجودہ اندرونی صورتحال اور کیفیت کو درست کر کے قومی یکجہتی کی فضاء بنانے کی ضرورت ہے۔ عوامی پشت پناہی، اتحاد اور ثابت قدمی ہی دشمن کو شکست دے سکتی ہے۔ ہم خطے میں نئی جنگ دیکھ رہے ہیں جس کے آثار گلگت بلتستان پر چڑھائی کرنے کے متعلق رواں سال مودی کے بیانات اور انڈین آرمی چیف کے بیانات سے مل رہے تھے۔ لہذا یہ وقت ہم آہنگی اور باہمی اختلاف کو ختم کرنے کا ہے۔ اپنی توانائی اپنے عوام پر صرف کرنے کی بجائے دشمن کے خلاف استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی واضح کرتے ہیں کہ عوامی طاقت کو تسلیم کریں اور خطے کے استحکام و حفاظت کے لیے کمربستہ ہو جائیں۔ شاید ہمارے نااہل حکمران امریکہ پر تکیہ کرکے بیٹھے ہوں۔ ان پر اعتماد کیا تو ہمارے ساتھ وہی ہونا ہے جو اکہتر میں ہوا تھا۔ امریکی بیڑے کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے قدموں پر کھڑے ہو جائیں اور عوامی پشت پناہی سے قیام کریں۔ ہم کچھ بھی کریں عالمی برادری کے لیے اور امریکہ کے لیے انڈیا بہت بڑی مارکیٹ ہے اور ان کے درمیان تزویراتی معاہدے اور تعلقات گہرے ہیں۔ اسی طرح عرب ممالک کے تعلقات بھی ہم سے زیادہ انڈیا کے ساتھ ہیں۔ لہذا کسی غلط فہمی میں مبتلا ہوئے بغیر توکل رکھیں اور مستعد و تیار رہیں۔ عالمی طاقتیں پاکستان کے موجودہ نقشے میں تبدیلی اور سی پیک کے خاتمے کا خواہاں ہیں۔ یہ ہمارا ہنر ہے کہ کس طرح ان سازشوں کا مقابلہ کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو واضح پیغام ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، سید علی رضوی
  • افواج پاکستان مودی سرکار کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، حسین شاہ
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈیپ فیک ویڈیو کا ہدف بن گئے، ایف آئی اے میں شکایت درج
  • آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے
  • وفاقی اور گلگت بلتستان حکومتیں بارش متاثرین کی فوری امداد، بحالی کیلئے اقدام کریں: بلاول
  • اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ، املاک تباہ، متعدد رابطہ سڑکیں بند، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی
  • معدنی وسائل کی کان کنی سے قدیم مقامی افراد کے حقوق پامال ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • خنجراب بارڈر کو سال بھر کیلئے کھول دیا گیا
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی