کیلیفورنیا: امریکی ریاست کلیلی فورنیا میں لگنے والی آگ کو مکمل طور پر بجھانے کی ساری کوششوں پر پانی پھرتا دکھائی دے رہا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفانی ہوائیں شروع ہونے والی ہیں جن کے باعث آگ تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ طوفانی ہواؤں سے آگ پھیلنے کی صورت میں 60 لاکھ سے زائد افراد کی زندگی داؤ پر لگ جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے نتیجے میں چلنے والی تیز ہواؤں سے خبردار کیا ہے۔ شمالی لاس اینجلس کے مکینوں کو مقامی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ اپنی ضروری اشیا اور دیگر سامان کے ساتھ ساتھ جلد از جلد اپنے گھروں سے نکل جائیں۔

سمندری طوفان سینٹا اینا کے نتیجے میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 75 میل فی گھنٹہ تک بھی ہوسکتی ہے۔ چند علاقے سمندری طوفان سے چلنے والی ہواؤں کی زد پر ہیں اور محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی میں بھی سمندری طوفان کے اچانک اٹھنے اور تیز رفتار ہوائیں چلنے کے امکان پر شدید حیرت کا اظہار کیا ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لیونا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی شخص کو دھوکے میں نہیں رکھنا چاہتے۔ ہم یہ کہہ کر دھوکا نہیں دے سکتے کہ سب کچھ ٹھیک ہے، معاملات قابو میں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ معاملات قابو میں نہیں ہیں۔

لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگنے والی بھیانک آگ نے سیاسی رسا کشی بھی شروع کردی ہے۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس واقعے سے بھرپور سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ اس آگ نے کم و بیش 40 ہزار ایکڑ رقبے پر مکانات اور دیگر عمارتوں کو تباہ کر ڈالا ہے۔ اب مزید 60 لاکھ افراد کے لیے خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سمندری طوفان

پڑھیں:

ہائی ویز کی بندش؛ دھوپ اور گرمی میں پھنسی ادویات صحت کےلیے خطرہ

ویب ڈیسک : ہائی ویز کی بندش سے  دھوپ اور گرمی میں پھنسی ادویات صحت ےلیے خطرہ بن گئیں نہروں کے معاملے پر 6 روز سے جاری دھرنے اور ہائی ویز کی بندش سے ادویات اور ان کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کئی روز سے دھوپ اور شدید گرمی میں پھنسے رہنے کی وجہ سےادویات کا بڑا اسٹاک اور کیمیکلز اپنی افادیت کھو سکتے ہیں، جبکہ اس اسٹاک کے مارکیٹ میں پہنچنے سے صحت عامہ کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔سندھ پنجاب بارڈر پر رکے ہوئے کنٹینرز اور ٹرکوں میں ادویات اور ادویات سازی کے کیمیکلز بھی شامل ہیں جن کی کول چین متاثر ہونے سے معیار پر سوال اٹھ گئے ہیں۔

پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ماہرین کے مطابق اتنی طویل مدت تک دھوپ اور گرمی میں موجود ادویات اور ادویات سازی کے کیمیکلز صحت عامہ کےلیے خطرہ ہیں۔ ادویات اور کیمیکلز کا معیار متاثر ہونے کی وجہ سے یہ مریضوں کےلیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ کیمیکلز سے تیار ادویات بھی جان بچانے کے بجائے جانیں لینے کا باعث بن سکتی ہیں۔

زیلنسکی کا کریمیا پر روسی قبضہ ماننے سے انکار،  امریکہ کے نائب صدر کا یوکرین کو الٹی میٹم

ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی ویز کی بندش کے دوران متاثرہ ادویات اور ادویات سازی کے اسٹاک کو مارکیٹ تک پہنچنے سے روکا جائے  اور ادویات ساز کمپنیوں سے ریکارڈ حاصل کرکے اسٹاک کو قبضے میں لے کر تلف کیا جائے۔سٹیزن ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ترجمان محمد واصل کے مطابق گرمی اور نمی کی زیادتی سے ادویات میں موجود کیمیکلز کی ساخت خراب ہوسکتی ہے، جس سے دوا کم مؤثر یا غیر مؤثر ہوجاتی ہے جبکہ بعض کیسز میں زہریلے بائی پروڈکٹس بھی بن سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فارماکولوجیکل اثرات میں بھی کمی آسکتی ہے۔

مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

ماہرین کے مطابق اگر ایک دوا 25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کی مخصوص رینج میں محفوظ کی گئی ہو اور اس پر مسلسل 35 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت اثر انداز ہو، تو اس کی خوراک کی تاثیر میں کمی واقع ہوسکتی ہے، بالخصوص سیرپ اور سسپنیشنز گاڑھے ہوسکتے ہیں۔ گرمی کی شدت سے بلسٹر پیکنگ یا بوتلوں کی سیلنگ کمزور ہوسکتی ہے، جس سے دوا میں ہوا یا نمی داخل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) اور ڈبلیو ایچ او کے معیارکے مطابق عام ادویات کو 15 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان محفوظ رکھا جانا چاہیے، ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھنے کا مطلب زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ تاہم ان دنوں پنجاب اور سندھ کے بارڈر پر درجہ حرارت ان دونوں مقررہ حدوں سے کہیں زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ حساس معاملہ ویکسینز یا انسولین کا ہے، جنہیں منفی 2 سے زیادہ سے زیادہ 8ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنا لازم ہے۔

نواز شریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

 اگر ادویات کو 6 دن تک 35-45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں رکھا جائے تو کچھ ادویات جیسے اینٹی بایوٹکس، ہارمونز، انسولین یا آنکھوں کے قطرے گرمی سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور استعمال کے قابل نہیں رہتے۔ عام ادویات جیسے پیناڈول یا وٹامنز بھی اثر کھو سکتے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے طریقہ کار کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کومہلت

ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ راستے میں پھنسے ہوئے اسٹاک کو نگرانی میں لیا جائے اور لیباریٹری ٹیسٹ کرکے اس کی افادیت کی تصدیق کی جائے اور معیار پر پورا نہ اترنے والی ادویات کو تلف کیا جائے تاکہ ان کے استعمال سے انسانی جانوں کے نقصان کے امکان کو ختم کیا جاسکے۔

جبکہ دوسری جانب ایک موقف یہ بھی آیا ہے کہ  کول چین اور اہم ادویات کو فضائی  راستے کے ذریعے بجھوایا جا رہا ہے ۔  اور  ابھی تک ادویات  جس ٹمپریچر میں پھنسی ہوئی ہیں ان کے استعمال میں خطرہ نہیں لیکن  احتیاط لازم  ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں کامیابی کے بعد علی سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں
  • پشاور تا کراچی چلنے والی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال
  • مصنوعی ذہانت محنت کشوں کی جان کے لیے بھی خطرہ، مگر کیسے؟
  • ہائی ویز کی بندش؛ دھوپ اور گرمی میں پھنسی ادویات صحت کےلیے خطرہ
  • نیٹ ورک مسائل سے کاروبار کے تسلسل اور صارفین کے اعتماد کو خطرہ: کاسپرسکی
  • فلم بائیکاٹ کا خطرہ، پہلگام حملے پر فواد خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
  • بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی معطلی امن کیلئے سنگین خطرہ ہے: شرجیل میمن
  • قصور، بچوں کی لڑائی سنگین تصادم میں تبدیل، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
  • بلوچستان، موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی
  • قومی شاہراہ سندھ کی مسلسل بندش سے صنعتوں کے بند ہونے کا خطرہ ہے: او آئی سی سی آئی