موسم کی تبدیلی سے ذیابیطس کے مریض متاثر ہوتے ہیں،ڈاکٹر ثانیہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ماہر ذیابیطس ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی جہاں انسان کے سونے، جاگنے اور کام کرنے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے وہاں ذیابیطس کے مریضوں کو خاص چیلنچز کا سامنا ہوتا ہے، اس لیے سردی کے موسم میں شوگر کے مریضوں کو اپنی شوگر کا خاص خیال رکھنا چاہیے، اس موسم میں متوازن غذا لیں، چکنائی اور زیادہ میٹھے کھانے سے پرہیز کریں جبکہ خون کی روانی معمول پر رکھنے کیلیے ضروری ہے کہ گرم کپڑے زیب تن کریں، روزانہ ہلکی پھلکی ورزش کریں تاکہ خون میں شوگر نارمل رہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں شوگر کے مریضوں کو مفید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ خون میں شوگر لیول بڑھنے کی اہم وجوہات ورزش میں سستی، طبیعت میں آرام پسندی، موسم کے حساب سے کھانے پینے کی مقدار میں اضافہ، مختلف اقسام کے حلوہ جات کا استعمال، غیر معمولی نزلہ، زکام، جسم میں انفیکشن کا باعث بنتا ہے جس سے لڑنے والے ہارمونز شوگر میں اضافے کا باعث بنتے ہیں جبکہ ہاتھ کے ٹھنڈے ہونے کی وجہ سے شوگر ٹیسٹ کرنے میں غیر معمولی کمی اور جسم میں پانی کی کمی ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے کہا کہ سرد موسم میں جسمانی سرگرمیاں کم ہو جاتی ہیں اور خون کا دوران کم ہو جاتا ہے، خون میں شوگر کی سطح میں فرق آتا رہتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض اس موسم میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے شوگر کے تمام مریض مندرجہ ذیل چیزوں پر عمل کرکے سردی کے موسم میں اپنی شوگر کو کنٹرول کرکے بہترین زندگی گزار سکتے ہیں، جیسا کہ گھر کے اندرونی حصے میں ورزش کا اہتمام، روزانہ آدھے گھنٹے کی تیز چہل قدمی لازمی کریں، گرم کھانوں کا انتخاب کریں جس میں سوپ (یخنی والا) اُبلے ہوئے انڈے، سبز چائے اور بلیک کافی جیسی چیزیں نہ صرف انسان کے جسم کو گرم رکھتی ہیں بلکہ اسے فلو نزلہ زکام جیسی بیماریوں سے بھی بچاتی ہیں، پائوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں جبکہ اعتدال میں رہتے ہوئے خشک میوہ جات کا استعمال بھی سردیوں میں شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے شوگر کے مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ تازہ سبزیاں اور پھلوں کا استعمال، تلی ہوئی اشیاء سے گریز کریں، گھی اور چینی میں بنے ہوئے حلوے سے اجتناب، کیچپ اور سوسز سے پرہیز کریں، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور اپنی شوگر پر نظر رکھیں۔ ڈاکٹر ثانیہ بشیر نے کہا کہ سردیوں میں ذیابیطس کے مریض میں نزلہ، زکام کھانسی اور فلو خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، ویکسین لگوائیں۔ ذیابطیس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنی ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ سردیوں کے موسم میں ذیابیطس کی پیچیدگیوں سے محفوظ رہ سکیں جبکہ گھر بیٹھے ڈائبٹیز ٹیلی کیئر کی سروس کو استعمال کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ذیابیطس کے مریض شوگر کے مریضوں کے مریضوں کو ڈاکٹر ثانیہ میں شوگر
پڑھیں:
ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کا صرف 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر 23 ہزار 505 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں اب تک ڈینگی پازٹیو مریضوں کی تعداد 1538 رہی ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہے جبکہ ضلع بھر میں 13 سو 61 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس جاری ہے۔ اب تک 63 لاکھ 90 ہزار 235 گھر چیک کیے جاچکے ہیں اور گھروں میں 2 لاکھ 13 ہزار 729 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ملے ہیں۔ 19 لاکھ 51 ہزار 739 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ مقامات پر 29 ہزار 232 لاروا پازیٹو ملے ہیں۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 42 ہزار 981 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4652 ایف آئی آرز درج، خلاف ورزی پر 1945 مقامات سربمہر کیے گئے اور 3767 چالان جاری کیے گئے ہیں۔