حیدرآباد:پولیس اہلکار گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارندوں کو ایس ایس پی آفس لارہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار، 225 میں سے 172 قیدی گرفتار ہوچکے

  فائل فوٹو۔

کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والا مزید ایک قیدی گرفتار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فرار 225 قیدیوں میں سے 172 قیدی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق ایک قیدی نے خود کشی کی اور ایک فرار کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا، فرار ہونے والے 52 قیدیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق بیشتر قیدیوں کو ان کے اہل خانہ رضاکارانہ طور پر واپس جیل لے کر پہنچے، جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھی قیدیوں کو گرفتار کیا گیا۔ 

کراچی: ملیر جیل سے فرار مزید 3 قیدی پکڑے گئے

فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

واضح رہے کہ 3 جون کو ملیر جیل میں زلزلہ کے دوران قیدی فرار ہوگئے تھے اس دوران ہنگامہ آرائی میں جیل پولیس اور ایف سی کے اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔ 

اس واقع کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور کئی اہلکار معطل کر دیئے گئے تھے۔ واقعے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں اور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق جلد ہی باقی قیدیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سی سی ڈی کے قیام کے بعد پولیس مقابلوں میں 35 فیصد اضافہ
  • حیدرآباد،سابق اساتذہ کی وزیراعلیٰ ہائوس کے گھیرائو کی دھمکی
  • ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار، 225 میں سے 172 قیدی گرفتار ہوچکے
  • ڈی آئی خان: موبائل فون افغانستان اسمگل کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار
  • 4 اضلاع کی مکمل پولیس مانیٹرنگ شروع، 7 پاپ سائٹس پر اہلکار تعینات
  • شارجہ پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 35 لاکھ کیپٹاگون گولیاں برآمد، مالیت 1.9 کروڑ درہم سے زائد
  • یورپ بھجوانے کا جھانسا دیکر اغوا کرنیوالے بین الاقوامی گروہ کے کارندے گرفتار
  • راولپنڈی؛ گھر کے باہر بیٹھے نوجوانوں پر پولیس اہلکاروں کا تشدد، ویڈیو وائرل
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 20 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • جہلم: 15 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی، ملزم گرفتار