امیر بالاج قتل کیس: 2 ملزمان پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
شاہین عتیق: امیر بالاج قتل کیس میں دو ملزمان ہارون اور سہیل محمود پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور دونوں ملزمان کو 11 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
عدالت نے اس کیس میں اے ایس آئی عبدالروف اور نقشہ نویس کو بطور گواہ طلب کیا ہے۔ چوہنگ پولیس نے عدالت میں چالان پیش کیا ہے جبکہ گوگی بٹ، طیفی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے الگ کر دیا گیا ہے۔
رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
ملزمان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید سماعت 11 فروری کو ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔