حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم،آسان کاروبارکارڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
لاہور میں آسان کاروبار کارڈ اور آسان فنانس اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گامزن ہیں، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی بلندیوں پر ہے، دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو لوگ کہہ رہے تھے ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، شہباز شریف نے بڑی محنت سے ملک کو خراب صورتحال سے نکال لیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ وہ دنیا کے ماڈلز کی سٹڈی کرتی ہیں، کسی ملک نے انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کی، ہمیں بھی انڈسٹریلائزیشن کی طرف جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شاندار پیکیج لے کر پنجاب کےعوام کے سامنے آئی ہیں، آج وزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس ،وزیراعلیٰ آسان کاروبار کارڈ لارہے ہیں، منصوبے کے تحت آپ کو 3 کروڑ روپے تک کا بلاسود قرضہ ملے گا، ہم نے آپ کے لیے بزنس پلان بھی بنادے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کا خطرہ ہے، مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، آپ آج پیسے لے لیں اور کل اپنا کاروبار شروع کردیں، یہ اسکیم ان نوجوانوں کے لیے ہے جو اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں پنک سالٹ کی کانیں ہیں،خزانہ ہے، دوسرے ممالک پاکستان کے نمک کو بیچ کر منافع کماتے ہیں، پنک سالٹ کے کاروبار میں بھی بہت وسائل ہیں، جو لوگ کاروبار کرنا چاہتے ہیں انہیں اس سے بہتر اسکیم نہیں مل سکتی، جن کو 3 کروڑروپے سے زیادہ کی ضرورت ہے ان کی بھی مدد کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بڑی صنعت والوں کو حکومت پنجاب 50 لاکھ کا سولر بھی مفت دے گی، صوبے میں ڈومیسٹک سرمایہ کاری کے لیے یہ بہت بڑا موقع ہے، ہم انڈسٹریلائزیشن کو دیکھنا چاہتے ہیں، اپنا کاروبار کرکے ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کریں، ہم عوام کی بھلائی کے لیے جو کچھ کررہے ہیں، اس کا ثمر جلد ملے گا۔
فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاحبعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کیا اور ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت ہونہار طلبا میں چیک بھی تقسیم کیے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ طلبا کو اسکالرشپ بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر دی جارہی ہے، یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماں باپ کی فرمانبرداری یہ نہیں ہے کہ صرف وہ جو حکم دیں وہ مانیں، ماں باپ کی فرمانبرداری یہ بھی ہے کہ انہوں نے ایک ایک روپیہ جوڑ کے بچوں کو بڑا کیا ہوتا ہے، اور ایک ایک پیسہ بچوں کی تعلیم پہ انوسٹ کیا ہے، اگر آپ اپنے مستقبل کو خطرے میں ڈالو گے تو یہ بھی ماں باپ کی نافرمانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی کا مستقبل تباہ ہوگیا، مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟
ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں سے پوچھو جو جیلوں میں پڑے ہیں، یہ بچے جن کی وجہ سے جیلوں میں ہیں، ان کو پوچھے والا کوئی نہیں ہے، میں نے بھی جیل کاٹی ہے، انتقام کی سیاست ہم نہیں کرتے، میں نے طلبا کو ترقی کا راستہ دیکھانا ہے، تنزلی کا نہیں، میں نے طلبا کے لیے اسی طرح سوچنا ہے جس طرح ان کے سگے والدین ان کے لیے سوچتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ میں نے جھوٹے وعدے بھی نہیں کرنے، میں نے جس دن اسکالرشپ دینی ہوتی ہے اسی دن آپ کو بلاتا ہوں، میں بھی گلا پھاڑ کے کہہ سکتی تھی کہ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنادوں گی، کیا آج تک بنی وہ یونیورسٹی۔
’بڑی بڑی باتیں کرنا بہت آسان ہے کہ میں یہ کردوں گا، وہ کردوں گا، اس کو جیل میں ڈال دوں گا، میں وہ توڑ دوں گا، میں وہ جلا دوں گا، لیکن ملک کی دل و جاں سے خدمت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے، اس کے لیے بہت مضبوط حوصلہ چاہیے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسان کاروباز مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سان کاروباز مریم نواز مریم نواز نے کہا کہ اسکیم کا افتتاح ا سان کاروبار میں بھی یہ بھی
پڑھیں:
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔
خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔