پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اسے خوش آئند خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ پاکستان کے لیے اچھا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، چند دنوں میں حالات بہتر ہونے کی امید ہے، بیرسٹر گوہر

جمعرات کو اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کو خوش آئند تو قرار دیا تاہم انہوں نے ملاقات کی تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہ رہے تھے کہ مذاکرات ہوں کیوں کہ اس میں پاکستان کے استحکام کی بات ہو گی۔

’دروازے تو دوسری جانب سے بند تھے‘

عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے بات کرنی چاہیے اور میں نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات بند ہیں بلکہ ہمیشہ بات چیت کا کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دروازے تو دوسری طرف سے بند تھے لیکن اب اگر بات چیت شروع ہوئی ہے تو پاکستان کے ہی استحکام کے لیے بات ہو گی۔

آرمی چیف کے سامنے تمام مطالبات رکھ دیے، بیرسٹر گوہر

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے مذکورہ ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھ دیے ہیں۔

مزید پڑھیے: آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات آرمی چیف سے علیحدگی میں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے مذاکرات کے لیے ہمیشہ یہی مؤقف دیا ہے کہ یہ ان ہی سے ہونے چاہییں جن کے ہاتھ میں اختیارات اور اصل پاور ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ملاقات میں ہم نے اپنے تمام مسائل آرمی چیف کے سامنے رکھے اور ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی اب امید ہے کہ صورت حال بہتر ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات، کیا پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوگئی؟

یاد رہے کہ عمران خان کی تصدیق سے قبل جب بیرسٹر گوہر سے صحافیوں نے آرمی چیف سے ملاقات کا سوال کیا تھا تو انہوں نے اس کی تردید کی تھی لیکن اب انہوں نے ملاقات ہونے کی تصدیق کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتادیا ہے کہ اس دوران مطالبات پیش کیے گئے اور یہ پیش رفت ممکنہ طور پر صورت حال کی بہتری کا سبب بھی بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر ملاقات بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ مذاکرات عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف اور بیرسٹر گوہر ملاقات بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی اسٹیبلشمنٹ مذاکرات ا رمی چیف سے ملاقات بیرسٹر گوہر کی پاکستان کے نے کہا کہ آرمی چیف انہوں نے بات چیت کے لیے

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔

کراچی میں ڈاکو کی فائرنگ سے 14سالہ بچہ جاں بحق

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹ سے عمران خان و بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سننے کی استدعا کرینگے: بیرسٹر گوہر
  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر
  • پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر گوہر
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • بھارت کا رویہ قابل مذمت، وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، بیرسٹر سیف
  • پاکستان کا دورہ کرکے جانیوالے امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
  • بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟.الیکشن کمیشن