الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جن عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے 2 اراکین سینیٹ کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 15 جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب تک ارکان اسمبلی اور سینیٹرز اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی رکنیت معطل رہے گی، اور ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ کسی بھی رکن کی جانب سے غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں مالی گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین اسمبلی کے ساتھ کیا ہوگا؟

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو گوشوارے جمع کرانے کے لیے 31 دسمبر تک کا وقت دیا تھا، تاہم بعد میں تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کردی گئی تھی۔

یہ بھی واضح رہے کہ 2024 میں گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 18 ارکان اسمبلی نااہل قرار دے دیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن رکنیت معطل سینیٹرز گوشوارے وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن رکنیت معطل سینیٹرز گوشوارے وی نیوز گوشوارے جمع نہ کرانے الیکشن کمیشن نے نے گوشوارے جمع کی رکنیت معطل

پڑھیں:

مسلسل 40 روز تک اسمبلی اجلاس سے غیر حاضری، شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) قومی اسمبلی اجلاس سے مسلسل 40 روز تک غیر حاضری پر پی ٹی آئی کے ایم این اے شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رولنگ دی کہ شیخ وقاص اکرم 40 روزسے مسلسل ایوان سے غیرحاضرہیں، اگرکوئی رکن چالیس دن تک غیرحاضررہے تو اس کے خلاف کوئی بھی رکن قومی اسمبلی نشست خالی قراردینے کی تحریک لاسکتا ہے اور وہ تحریک منظور ہونے کی صورت میں غیر حاضر رکن کی نشست خالی قراردے دی جائے گی، بطور سپیکر ایوان کو آئین اور قواعد سے آگاہ کر رہا ہوں، قواعد و ضوابط ملک عامر ڈوگر کو دی جائیں۔

اس پر تحتیک انصاف کے رکن ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ’یہ رول جو آپ نے پڑھا ہے بتا دیں آج تک کس نے قواعد پر عمل کیا ہے؟ ہمارے اراکین یہاں پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتار کیے گئے، یہاں جو ظلم ہو رہا ہے ہمارے اراکین کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے‘، سپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ ’ہم نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں‘، جس پر ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ’یہ ہمارا حق ہے‘، ایاز صادق نے سوال کیا کہ ’یہ حق 2018ء سے 2022ء تک کہاں تھا؟‘، پی ٹی آئی رکن نے کہا کہ ’یہی ماحول رہنا ہے تو پارلیمان کو تالا لگا دیں‘۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سپیکر کی رولنگ کے بعد صدر ینگ پارلیمنٹیرینز فارم و رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے متواتر 40 دن بغیر درخواست دیئے غیر حاضری پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل نمبر 64 کی شک نمبر 2 کے تحت تحریک پیش کی جس میں شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی و سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز سمیت 9 ارکان کو نااہل قرار دیدیا
  • الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کردیا
  • الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
  • عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا اور زرتاج گل سمیت 9ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار
  • الیکشن کمیشن نے شبلی فراز و عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دیدیا
  • الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور شبلی فرازسمیت پی ٹی آئی کے 9سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا
  • الیکشن کمیشن نے عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دے دیا
  • مسلسل 40 روز تک اسمبلی اجلاس سے غیر حاضری، شیخ وقاص اکرم کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش
  • قومی اسمبلی میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی نشستوں میں اضافہ
  • قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی نشستوں میں اضافہ