بہتر مستقبل کے لیے عثمان قادر پھر آسٹریلیا منتقل
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی:
گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹر اسپنر عثمان قادر بہتر مستقبل کی خاطر ایک بار پھر آسٹریلیا منتقل ہوگئے۔
عثمان قادر مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر ملک کی نمائندگی کا عزم لیے واپس آئے تھے تاہم مسلسل نظر انداز کیے جانے کے باعث انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
مزید پڑھیں؛ بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔
ریٹائرمنٹ کے وقت لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا، پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔
عثمان قادر نے اب نیو ساؤتھ ویلز میں سکونت اختیار کرلی اور سڈنی کے ہاکسبری کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 100 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
یہ سنگِ میل انہوں نے پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا، جب انہوں نے مخالف کپتان محمد رضوان کو آؤٹ کرکے اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔
شاداب خان پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر اور پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔ وہ اب پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:شاداب خان نے خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا کی تھی؟
اس فہرست میں کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی 118 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ ان کے بعد وہاب ریاض (113)، شاہین شاہ آفریدی (109) اور شاداب خان (100) کا نمبر آتا ہے۔ فہیم اشرف 79 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرزحسن علی – 118 وکٹیں (86 اننگز)
وہاب ریاض – 113 وکٹیں (87 اننگز)
شاہین شاہ آفریدی – 109 وکٹیں (75 اننگز)
شاداب خان – 100 وکٹیں (89 اننگز)
فہیم اشرف – 79 وکٹیں (73 اننگز)
دوسری جانب، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 10 میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ملتان سلطانز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل10: بابراعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان اور جیسن روئے کے لیے بڑے اعزاز کا اعلان
شاداب خان، محمد نواز، جیسن ہولڈر اور رائلی میرڈتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کرکے ملتان کو 20 اوورز میں 168 رنز تک محدود رکھا۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 18ویں اوور کی پہلی گیند پر مکمل کرلیا۔ 5 میچز میں مسلسل 5 فتوحات کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 وکٹیں پی ایس ایل 10 حسن علی شاداب خان شاہین شاہ آفریدی