بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ان کے گھر میں حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی۔
بھارتی اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کی 12ویں منزل پر ان کے فلیٹ میں چاقو کے وار سے زخمی کیا گیا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی اور انہیں “خطرے سے باہر” قرار دیا۔
سیف علی خان پر حملہ کرنے والے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے، جس میں اسے واقعے کے بعد سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اداکار کی گھریلو ملازمہ نے سب سے پہلے شور مچایا تو سب سے پہلے چاقو سے اس پر حملہ کیا گیا، ملازمہ کے ہاتھ پر معمولی زخم بھی آئے، اداکار سیف علی خان فوراً مدد کےلیے پہنچے اور حملہ آور سے جھگڑے کے دوران زخمی ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے زبردستی داخلے کی کوشش نہیں کی بلکہ ممکنہ طور پر رات کے کسی وقت چھپ کر اپارٹمنٹ میں داخل ہوا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اداکار سیف علی خان
پڑھیں:
چین میں وزن کم کرنے والے کو انعام میں لگژری کار دینے کی انوکھی پیش کش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ : چین کے ایک جم نے اپنی منفرد اور متنازعہ آفر پیش کردی جس کے تحت 3ماہ میں 50کلو وزن کم کرنے والے کوانعام میں ایک استعمال شدہ پورشے پینامیرا اسپورٹس کار دی جائے گی۔
جم انتظامیہ کے مطابق اس چیلنج میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد کو 10 ہزار یوآن (تقریباً 1400 امریکی ڈالر) بطور فیس ادا کرنی ہوگی، جس میں تین ماہ کی تربیت، رہائش اور کھانے کے اخراجات شامل ہیں۔
فٹنس کوچ کا کہنا ہے کہ چیلنج جاری ہے اور جیسے ہی 30 شرکاء مکمل ہوں گے، رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔ اب تک 8 افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔
اس دلچسپ انعام نے بہت سے لوگوں کو وزن کم کرنے کی تحریک دی ہے، مگر طبی ماہرین نے اس چیلنج کو خطرناک قرار دیا ہے۔
ایک ماہرِ صحت نے تنبیہ کی کہ روزانہ آدھا کلو وزن کم کرنا انتہائی غیر محفوظ ہے۔ اگر کوئی شخص بہت زیادہ موٹاپے کا شکار نہیں ہے تو اس رفتار سے وزن کم کرنے سے چربی نہیں بلکہ پٹھے ختم ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہارمونز میں عدم توازن، بالوں کا جھڑنا اور خواتین میں حیض کی بے قاعدگی جیسی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔
انعام کے باوجود یہ چیلنج سوشل میڈیا پر شدید بحث کا باعث بن گیا ہے، کچھ لوگ اسے بہترین موٹیویشن کہہ رہے ہیں، تو کچھ نے اسے خطرناک مقابلہ قرار دیا ہے۔