اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست
ڈی ائی جی اسلام آباد سید علی رضا کے مطابق شہریوں کی فوری دادرسی، ان کو درپیش مسائل کے میرٹ پر حل کے لیے مصالحتی کمیٹی کے دفاتر تھانہ جات کی سطع پر 24 گھنٹے کام کریں گے، مصالحتی کمیٹی کا مقصد ذاتی نوعیت کے مسائل سے تھانہ جات کو الگ کرنا اورشہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔
اسلام آباد میں تمام مصالحتی کمیٹیوں کو از سر نو فعال کر دیا گیا ہے۔ ڈی ائی جی اسلام آباد
شہریوں کی فوری دادرسی، انکو درپیش مسائل کے میرٹ پر حل کیلئے مصالحتی کمیٹی کے دفاتر تھا نہ جات کی سطع پر24/7کام کریں گے۔
مصالحتی کمیٹی کا مقصد ذاتی نوعیت کے مسائل سے تھانہ جات کو الگ کرنا… pic.
— Islamabad Police (@ICT_Police) January 16, 2025
سید علی رضا کا کہنا ہے کہ مصالحتی کمیٹی کے قیام سے پولیس اورعدلیہ کا قیمتی وقت بچایا جاسکے گا، مصالحتی کمیٹی کےممبران میں ہر طبقہ فکر کے شہریوں کو شامل کیا گیا ہے، مصالحتی کمیٹی کی بنیادی اقدار شفافیت،غیر جانبداری اور میرٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک سال میں اسلام آباد پولیس کے افسران اور شہدا کی فیملیز کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟
ڈی آئی جی اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انکو درپیش مسائل کا حل اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام آباد پولیس ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا مصالحتی کمیٹی مقدماتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ڈی ا ئی جی اسلام ا باد سید علی رضا مصالحتی کمیٹی مقدمات اسلام ا باد پولیس اسلام آباد جی اسلام
پڑھیں:
اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عوام کی سہولت کے لیے متعدد نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ فیض آباد انٹرچینج میں توسیع کرتے ہوئے دو نئی لینز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصل چوک پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے 2+2 لین کے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے ہدایت دی کہ انڈر پاس کی پلاننگ آئندہ ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کی جائے۔ اسی طرح بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازہ کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پارکنگ پلازہ اور فوڈ اسٹریٹ کے لیے جدید اور منافع بخش بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت دی۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پارکنگ پلازوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی جب کہ مقامات کی جلد نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ دورانِ اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلیو ایریا فوڈ اسٹریٹ میں پیڈسٹرین ٹریکس، فوڈ اسٹالز، بیٹھنے کے بینچز اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے مخصوص جگہوں کا تعین ہو چکا ہے۔
بلیو ایریا پارکنگ پلازہ میں کمرشل دکانیں، روف ٹاپ ریستوران، پلے لینڈ، سینما اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔