پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، دمام ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
دمام: پی آئی اے کی سعودی عرب سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث دمام میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس کے بعد پرواز خوفناک حادثے کے بچ گئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ شیڈولڈ پرواز پی کے 244 دمام سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ روانگی کے 20 منٹ بعد ایئر بس اے 320 طیارے میں فنی خرابی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ایوی ایشن کا کہناہےکہ اے ٹی سی دمام کو آگاہ کر کے پائلٹ واپس لینڈنگ اپروچ پر آ گیا۔فنی خرابی پر پائلٹ نے 4 بج کر 22 منٹ پر ریڈار پر ہنگامی ایمرجنسی سگنل دیا۔روانگی کے ایک گھنٹے بعد پرواز بحفاظت دمام ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو اے 320 طیاروں کے لیے اپ گریڈ کیا جائے گا: پی اے اے
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی ماہانہ ای-کچہری آج ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو اے 320 طیاروں کے لیے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور یہ منصوبہ آئندہ سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرسائیڈ اور پارکنگ کی سہولیات کو بہتر بنانے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے، گوادر سے پنجاب کے لیے پروازوں کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ ایک بزنس پلان تیار کر لیا گیا ہے جس میں فضائی کمپنیوں کو پرکشش مراعات کی پیشکش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ڈرونز سے متعلق جامع پالیسی جلد مرتب کرلی جائے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی
ای کچہری کے دوران عوام کی جانب سے پروازوں کی تاخیر، سامان کے گم ہونے اور عملے کے رویے سے متعلق شکایات سامنے آئیں جنہیں ڈی جی نے فوری طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھیجنے کی ہدایت کی۔ لاہور ایئرپورٹ پر ایک بچے کو چوٹ لگنے کے واقعے پر انہوں نے تمام ایئرپورٹس پر فرسٹ ایڈ کٹ میں ٹیٹنس کے ٹیکے شامل کرنے کا حکم دیا۔
ژوب ایئرپورٹ پر کنٹریکٹ اور ائیرپورٹ سروسز ملازمین (اے پی ایس) کے عملے کی تنخواہوں اور کنٹریکٹ سے متعلق معاملات پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ زیر غور ہے اور جلد فیصلے متوقع ہیں۔ ای کچہری کے اختتام پر انہوں نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی تجاویز سے بہتری کے لیے رہنمائی حاصل ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
dera ghazi khan airport ایئرپورٹ ڈیرہ غازی خان