کینڈا: وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی نہیں سوچا کہ وہ سیاست چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے۔ وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو پہلے ہی اپنا عہدہ اور لبرل پارٹی آف کینیڈا کی لیڈر شپ چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ میں اس وقت اپنے کام پر توجہ دے رہا ہوں جس کیلیے عوام نے مجھے منتخب کیا ہے، امریکی صدر کے حلف کے بعد کچھ ہفتے کینیڈا کیلیے بڑے اہم ہیں اور ہم ایک ٹیم کے طور پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، لیکن خیبر پختون خوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔