وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا ساڑھے 4 گھنٹے طویل اجلاس، کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ 195 اساتذہ کی بھرتی، مزید 700 اساتذہ کی اسامیوں کی تخلیق، تعلیمی بورڈ کے قوانین میں ترامیم کی منظوری۔ کراچی میں 100 الیکٹرک بسیں کرائے پر خریداری ماڈل کے تحت چلانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلاب سے بچاؤ کے چوتھے منصوبے کی لاگت 50، 50 فیصد کی بنیاد پر تقسیم کی
جائے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو خواجہ سراؤں کیلیے تعلیمی پالیسی تیار کرنے اور کے 4 منصوبے کیلیے خریداری پر ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوا، صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پی ایس سی ایم آغا واصف اور دیگر متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
۔ 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ‘آئی جی کوبریفنگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-8
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ سیف سٹی پروجیکٹ، ای چالاننگ اور پولیس ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے حوالے سے جائزہ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کے شرکاء کواین آر ٹی سی حکام اور ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت نصب کیے جانے والے 1300 میں سے 891 کیمروں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے ۔