بھارتی بحریہ کا اسرائیل کے تعاون سے تیار ہرمس 900 ڈرون تباہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بحریہ کا ہرمس 900 ڈرون تجرباتی پرواز کے دوران تباہ ہوگیا، ذرائع کے مطابق بھارتی بحریہ میں شامل کیے جانے والے ہرمس 900 ڈرون کی تجرباتی پرواز گجرات کے پوربندر میں
کی جارہی تھی۔ یہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی و جاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے خریدا گیا تھا۔ ہرمس 900 ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈائرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ ہرمس 900 ڈرون کی قیمت تقریبا 145 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔ بھارت جنگی جنون کو پروان چڑھاتے ہوئے جدید ہتھیاروں کے انبار لگارہا ہے مگران ہتھیاروں کو سنبھالنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے۔ آئے روزحادثات بھارتی مسلح افواج کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور مودی سرکار کا غیر معیاری منصوبوں پر اربوں ڈالر خرچ کرنا مضحکہ خیز عمل بن چکا ہے۔ رواں سال بھارتی کوسٹ گارڈ کے ’’دھروہیلی کاپٹرز‘‘ حادثات کے بعد گراؤنڈکر دیے گئے جبکہ ستمبر 2024 میں بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جسے بحری بیڑے سے دستبردار کردیا گیا۔ جولائی 2024 میں بھی بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی بحریہ
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔