بانی، بشریٰ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔
عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا۔
18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا گیا فیصلہ 3 مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔
تیرہ جنوری کو موخر کیے گئے فیصلے سےمتعلق کہا گیا تھا کہ جج 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
فیصلہ تیار تھا لیکن دو گھنٹہ انتظار کے باوجود بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کمرہ عدالت میں نہیں پہنچے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔
جسٹس رانا زاہد محمود کی سربراہی میں ٹربیونل نے پی پی 159 سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار مہر شرافت علی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کی گئیں، کیونکہ عذرداری کے تمام صفحات پر امیدوار کے دستخط موجود نہیں تھے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام درج نہ ہونے کے باعث یہ درخواست سماعت کے قابل نہیں۔
واضح رہے کہ مہر شرافت علی نے عام انتخابات میں مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتخابی عذرداری درخواست خارج مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز