پولیس، حساس ادارے کی کارروائی؛ کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق حساس ادرے اور اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی کی پولیس پارٹی نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مشترکہ کارروائی کے دوران اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اللہ خان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فون ، نقد رقم اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزم تربیت یافتہ ہے جبکہ وہ مختلف سیاسی اور کاروباری شخصیات کی ریکی ، قتل ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتو میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں ۔
ایک اور کارروائی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی پولیس پارٹی نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اتحاد ٹاؤن کے علاقے بلدیہ عابد آباد قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 28 سالہ یاسین محسود ولد متین کے نام سے کی گئی ۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، 4 موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم اور متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار ملزم گرفتار کر
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔