City 42:
2025-11-03@18:01:25 GMT

ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک: ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، ہفتہ وار مہنگائی میں 0.39 فی صد کمی واقع ہوئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.16 فیصد پر آگئی ہے، ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق حالیہ ہفتے میں21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،مسلسل ساتویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ایک ہفتے میں چینی اوسط ایک روپے ایک پیسے فی کلو مزید مہنگی  ہوئی ،ملک میں چینی کی اوسط قیمت 141 روپے36پیسے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز

 رپورٹس کے مطابق کیلے 3روپے89 پیسے فی درجن، ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 16روپے 4 پیسے مہنگا،دال مونگ 3روپے58پیسے، جلانے والی لکڑی 13 روپے 14 پیسےفی من مہنگی ہوئی، آٹےکا20 کلو تھِیلا 6 روپے59 پیسے، دال مسور1روپے23پیسے فی کلومہنگی ہوئی، بڑا گوشت 2 روپے 88 پیسے اور چھوٹا گوشت 2 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،حالیہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے۔

 حالیہ ہفتے 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا،ٹماٹر 27 روپے 75 پیسے، آلو 9 روپے 97 پیسے فی کلو سستے ہوئے،پیاز13 روپے 44 پیسے فی کلو، انڈے 27 روپے 35 پیسے درجن سستے ہوئے،ایک ہفتے میں برائلر مرغی 9 روپے 87 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 41 روپے 82 پیسے سستا ہوا ،دال ماش، لہسن اور دال چنا بھی سستی ہوئی ہے۔
 

لاکھوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام ، 2ملزم گرفتار

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں

پڑھیں:

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ