پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ آج ملتان میں شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے اسپن ٹریک تیار کر لیا گیا۔میچ کا آغاز صبح 10.30 بجے ہوگا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کپتان ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی جانب سے پریکٹس بھی کی گئی۔ اسپن وکٹ کی تیاری کے لیے انڈسٹریل سائز پنکھوں سے پچ کو خشک کیا جا رہا ہے جبکہ اسے پلاسٹک کور میں بھی ڈھانپ کر رکھا گیا ہے، گرائونڈ اسٹاف کو پہلے ہی پچ پر موجود نمی کو خشک کرنے کی ہدایت دی جا چکی۔اسپن ٹریک کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں اسپن بولرز پر انحصار کیا جائے گا۔ ممکنہ سلو کنڈیشنز کے پیش نظر بیٹرز نے بھی اسپنرز کو کھیلنے کی مہارت بنانے پر توجہ مرکوز رکھی رہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق اسپنر عبدالرحمان کو اسپن بولنگ کوچ مقرر کیا ہے، وہ ایک روز قبل ہی ٹیم کو جوائن کر چکے، انھوں نے میزبان اسپنرز ابرار احمد، نعمان علی اور ساجد خان کو پچ کے مطابق پریکٹس کروائی۔واضح رہے کہ کیریبیئن ٹیم 19برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2006 میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میزبان ٹیم نے دو صفر سے جیتی تھی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
کراچی:سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی ملازمتوں کا پہلا اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے نوجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزگار کے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پورٹل پر اپلائی کریں۔
ترجمان کے مطابق جاب پورٹل پر نہ صرف ملازمتوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں بلکہ درخواست دینے کا مکمل طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے تاکہ امیدوار باآسانی آن لائن درخواست جمع کروا سکیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا مقصد شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنانا ہے۔