حملہ آور کی شاہ رُخ خان کے گھر میں بھی گھسنے کی کوشش، چونکا دینے والا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سیف علی خان کے گھر پر ہونے والے حملے اور چوری کی کوشش کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور، جس نے سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہوکر اور انہیں زخمی کیا، ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں بھی چوری کی کوشش کر چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چور شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا کیونکہ وہاں سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد، پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے۔
بتایا جارہا ہے کہ 14 جنوری کو ’منت‘ کے قریب مشکوک حرکات دیکھی گئیں تھیں۔ ایک شخص کو شاہ رخ خان کے گھر کے عقب میں واقع ریسٹ ہاؤس کے قریب چھ سے آٹھ فٹ لمبی لوہے کی سیڑھی کے ذریعے احاطے کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔پولیس کا خیال ہے کہ یہ وہی شخص ہو سکتا ہے جس نے سیف علی خان کے گھر پر حملہ کیا تھا۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کون مجرم؟ کون سہولت کار؟اور کسے اشتہاری قرار دیا گیا؟ تفصیلی فیصلہ جانیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیف علی خان خان کے گھر شاہ رخ خان
پڑھیں:
پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت
ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزارت داخلہ ڈھاکہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں وزرائے داخلہ کا انٹرنل سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈھاکہ آمد پر اپنے بھائی کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں. آپ کا دورہ پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے انتہائی اہم ہے.بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے پولیس ٹریننگ کی پیشکش پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں بنگلہ دیش کے ساتھ انسداد دہشت گردی،منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس کے ساتھ ہی پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی. پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح وفد جلدسیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنے اسلام آباد آئے گا۔