پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، زمان پارک اور لبرٹی پر پولیس کی بھاری نفری تعینات
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور:
190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے باہر تعینات کردی گئی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی غیرمعمولی نفری تعینات کرکے قیدی وین بھی زمان پارک پہنچا دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر لبرٹی چوک پر بھی پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو لبرٹی چوک تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی تھی۔
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔
بشریٰ بی بی پر بھی 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس کی عدم ادائیگی پر مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوانوں کی موت، نبیل گبول کا سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم
کراچی کے علاقے شریف آباد میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں گبول برادری کے 3 نوجوانوں کی موت پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سندھ حکومت کو ایک ہفتے میں کارروائی کا الٹی میٹم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گبول برادری کے 3 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے، اور اگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔
انہوں نے الزام عائد کیاکہ ایس ایچ او شریف آباد نے مبینہ طور پر ان نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔
نبیل گبول نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاالحسن سے رابطہ کیا ہے، جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہاکہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ قتل ہونے والے نوجوان ڈکیت نہیں تھے۔ ان کے مطابق ایسی ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں دکھایا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں کو زندہ گرفتار کیا گیا تھا۔
نبیل گبول نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر سندھ حکومت، پیپلزپارٹی اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکن میری کال کے منتظر ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ہم احتجاج کی کال دیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایس ایچ او شریف آباد کو فوری طور پر معطل کیا جائے، بصورت دیگر وہ سندھ پولیس کے خلاف احتجاج شروع کریں گے اور تمام شاہراہیں بند کر دی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احتجاج کی دھمکی الٹی میٹم سندھ حکومت شریف آباد کراچی مبینہ جعلی پولیس مقابلہ نوجوانوں کا قتل وزیراعلیٰ سندھ وی نیوز