Express News:
2025-07-07@00:54:53 GMT

کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، بلاول بھٹو

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

کراچی:

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔

جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں۔ قوموں کو بنانے میں سیاست اور ثقافت کا اہم کردار ہے، ہماری بہت پرانی تاریخ اور ثقافت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم انڈس سویلائزیشن کے لوگ ہیں، ہمیشہ اس خطے میں رہنے والے لوگوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی کامیابی کا راز تاریخی جدوجہد تھی، سندھ اسمبلی نے پاکستان بننے کی قرارداد منظور کی تھی، ہم اپنی تاریخ اور ثقافت کو اپنا کر اس نئے دور کا مقابلہ کرتے ہیں تو ہم ترقی کریں گے، اگر ہم آپس میں ہی لڑ پڑیں گے تو پھر کیا ہوگا، پھر ہم نوجوانوں کی امیدوں کے مطابق پورے نہیں اتر سکیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکا اگر سپر پاور ہے تو انہوں نے اپنی ثقافت کو اپنایا، قائد عوام کا جو وژن تھا اگر ہم اس کو اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا

پڑھیں:

5 جولائی 77 کو آمریت نے قوم میں نفرت ، تقسیم کے بیج بوئے: بلاول

اسلام آباد (آئی این پی+نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی1977 ء کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل سے نکل کر اتحاد، برداشت اور آئین کی بالادستی کو اپنایا جائے۔ ہم سب کو مل کر آمریت کے اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک روشن، پرامن اور جمہوری پاکستان دے سکیں۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے یومِ عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشورہ ہمیں حق اور باطل، عدل اور ظلم کے درمیان ابدی جنگ کی یاد دلاتا ہے۔ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام، ان کے اہلِ بیت اور جاں نثار ساتھیوں کی عظیم قربانی ہر اْس انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے جو ظلم کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اور حق پر ڈٹا رہتا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہادتِ امام حسینؓ صرف تاریخ کا ایک باب نہیں، بلکہ ہمارے دین کی روح ہے۔ یہ قربانی ہمیں ہمت، صبر اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ کربلا ہمیں سکھاتا ہے کہ ظالم چاہے کتنا ہی طاقتور ہو، اْس کے سامنے سر جھکانا مومن کا شیوہ نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عاشورہ ہمیں حق اور باطل، عدل اور ظلم کے درمیان ابدی جنگ کی یاد دلاتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • 5 جولائی 77 کو آمریت نے قوم میں نفرت ، تقسیم کے بیج بوئے: بلاول
  • 5 جولائی سیاہ دن، عوامی حکومت پر شب خون مار کر ملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا: بلاول
  • لیاری عمارت حادثہ: اس کے طرح کے حادثات مزید ہوں گے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
  • بلاول بھٹو نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیدیا
  • 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے خطرناک: بلاول
  • بھارت ‘نیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے مگر یہ کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو
  • بھارت جنوبی ایشیاء میں نیا نارمل قائم کرنا چاہتا ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • فوجی وردی میں خاتون کا دھواں دار خطاب سوشل میڈیا پر وائرل