کینسر کا مریض بن کر امریکی ویزا حاصل کرنے کا خواہش مند اور سہولتکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی:
فیڈرل انویسٹی ایجنسی سے امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کینسر کا مریض ہونے کی جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی تحریری شکایت پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کینسر کا مریض ہونے کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس و دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں سیالکوٹ کا رہائشی رضا عباس اور سہولت کار مبینہ ٹریول ایجنٹ امیر حمزہ شامل ہیں، رضا عباس نے ایک کروڑ روپے کے مساوی جعلی بینک اسٹیٹمنٹس قونصلیٹ میں پیش کیں، جبکہ ملزم نے ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے کی دستاویزات بھی قونصلیٹ میں جمع کرائیں۔
ملزم کو لیبارٹری رپورٹس اور ایک اسپتال کے سرٹیفکیٹس حافظ نامی لیب ریسپیشنسٹ نے 30 ہزار روپے میں فراہم کیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رضا عباس کی امریکی ویزے کے لیے درخواست پہلے بھی امریکی سفارتخانہ مسترد کرچکا ہے، ملزمان کو گرفتار کیے جانے کے بعد مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں جعلی ڈرنکس یونٹس کو پلاسٹک بوتلیں سپلائی کرنے والا یونٹ پکڑا گیا
لاہور:ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزپور روڈ پر ایک پلاسٹک بوتل بنانے والے جعلی یونٹ کا پتہ لگا لیا۔
اس یونٹ میں معروف برانڈز کی نقلی پلاسٹک بوتلیں تیار کی جارہی تھیں اور ان بوتلوں کو جعلی ڈرنکس یونٹس کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رات گئے اس یونٹ کی چیکنگ کے دوران 1100 تیار شدہ نقلی پلاسٹک بوتلیں برآمد کیں۔ اس کے علاوہ، 2 مولڈ ڈائی، بلوئنگ مشین اور 9 بوریاں پلاسٹک بوتل پری فوم (خام مال) بھی ضبط کی گئیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ یہ یونٹ ایک رہائشی علاقے میں چھپ کر چل رہا تھا جہاں جعلی بوتلوں کی تیاری کی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جعلی بوتلوں کی تیاری کے دوران ناقص پلاسٹک استعمال کیا جا رہا تھا، جو قوانین کے خلاف ہے۔
عاصم جاوید نے مزید کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور جعلی بوتلوں کی سپلائی کرنے والے یونٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویجیلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کر کے جعلی بوتلوں کی سپلائی ناکام بنائی گئی ہے۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ارد گرد موجود ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔