کشتی حادثہ: وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ٹیم مراکش روانہ ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کشتی حادثہ: وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ٹیم مراکش روانہ ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر مراکش کے قریب کشتی حادثے کے واقعے پر ایف آئی اے، آئی بی اور وزارت داخلہ کی تحقیقاتی ٹیمیں تفتیش کیلئے روانہ ہو گئیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے، آئی بی اور وزارت داخلہ کے افسران پر مشتمل ٹیمیں مراکش کے قریب کشتی حادثے کی تفتیش اور تحقیقات کے لیے مراکش روانہ ہوچکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیمیں مراکش کشتی حادثے کے حقائق کی رپورٹ جمر کر کے وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کریں گی۔ ٹیمیں وڈیوز اور تصاویر سمیت دیگرثبوت لیں گی تاکہ تحقیقات میں مشکلات نہ ہوں۔
تحقیقاتی ٹیمیں حادثے میں بچ جانے والے افراد سے ملاقات کرکے ان سے بھی حقائق معلوم کرتے ہوئے اپنی رپورٹ مرتب کریں گی، جس کی بنیاد پر انسانی اسمگلرز اور اس دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔
تحقیقاتی ٹیم تین سے چار روز مراکش میں قیام کرے گی۔ ٹیم زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔
واضح رہے کہ مغربی افریقہ کے راستے اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت آج ایک اور کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے
پاکستان اور بھارت آج پھر کھیلوں کےمیدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس بار یہ مقابلہ مالدیپ میں کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہونے جا رہا ہے۔
آج افتتاحی روز پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔
اس سے پہلے مالدیپ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔
تین روزہ مقابلوں میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پوائنٹس کی برتری پر ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔