موریطانیہ کشتی حادثہ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے خاتون کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
گجرانوالہ:
ایف آئی اے نے موریطانیہ کشتی حادثہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، خاتون ملزمہ گجرات سے گرفتارکرلی گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔
ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسپین کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم مراکش بھیجی گئی ہے جو تین سے چار روز مراکش میں قیام کرے گی۔ ٹیم زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔
تحقیقاتی ٹیمیں حادثے میں بچ جانے والے افراد سے ملاقات کرکے ان سے بھی حقائق معلوم کرتے ہوئے اپنی رپورٹ مرتب کریں گی، جس کی بنیاد پر انسانی اسمگلرز اور اس دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور،بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا،4افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ لاہور میں ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، اس حادثے میں رکشے میں بیٹھی 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت رکشے میں مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے جن میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 بچوں کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفین میں67سالہ شفیق، اس کی اہلیہ60سالہ شبانہ، بیٹا35سالہ ساجدشامل ہیں، ساجدکی اہلیہ32سالہ اقرابھی حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ٹرک کے رکشے پر الٹنے کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہونے کا پیغام دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حادثے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور حادثے کے اسباب کی نشاندہی کر کے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مو ¿ثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور متاثرین کو انصاف دلانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔