مکس مارش آٹس کے بانی اشرف تائی کی صحت سے متعلق اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی:
پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف تائی کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد سے اُن کی حالت تشویش ناک ہے تاہم ڈاکٹرز نے اسے خطرے سے باہر قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اشرف تائی قومی مرکز برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے۔
اس سے قبل 2013 میں اشرف تائی کی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی اور وہ موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے تھے۔
گراؤنڈ ماسڑ کے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہو چکے ہیں، انہیں کھیلوں میں خدمات دینے پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی مل چکا ہے۔
واضح رہے کہ اشرف تائی نے 34 برس بعد میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور وہ 1983 میں جرمن حریف کے خلاف جان بوجھ کر ہارے تھے، میچ فکسنگ پر اشرف طائی نے پانچ لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اشرف تائی
پڑھیں:
راجہ بشارت کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا
ارشاد قریشی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما راجہ محمد بشارت کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی جانب سے تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راجہ بشارت راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل کے باہر این اے 55 کیس کی پیشی کے سلسلے میں موجود تھے، جہاں انہیں مختصر طور پر پولیس تحویل میں لیا گیا۔ بعد ازاں تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔
رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔ ہماری سیاسی اور قانونی جدوجہد جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ راجہ بشارت پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جن کے خلاف ماضی میں 9 مئی کے بعد مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے، تاہم انسداد دہشت گردی عدالت سے انہیں ان مقدمات میں ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا