پشاور میں چینی کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ایک روز میں چینی کی فی کلو قیمت 30 روپے اضافے سے 160 روپے ہوگئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت میں مزید اضافے کے امکانات کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں نے چینی اسٹاک کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں چینی کی فی کلو قیمت میں اچانک 30 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ مزید اضافے کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں نے چینی اسٹاک کرنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایک روز میں چینی کی فی کلو قیمت 30 روپے اضافے سے 160 روپے ہوگئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت میں مزید اضافے کے امکانات کے پیش نظر ذخیرہ اندوزوں نے چینی اسٹاک کرنا شروع کر دیا ہے اور چینی کی بوری کی قیمت 6500 روپے سے 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی 130 روپے فی کلو سے 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، پرچون میں شہر کے مختلف مقامات پر 160 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت میں مافیا نے اضافہ کر دیا ہے، افغانستان سپلائی کے باعث بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چینی کی قیمت میں میں چینی کی فی کلو
پڑھیں:
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
اسلام آباد:چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔
قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔
فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔