ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکیخلاف پاکستان کو 202 رنز کی برتری حاصل
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ملتان: پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے ، دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنا کر مجموعی طور پر 202 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلی اننگز میں پاکستانی اسپنرز نے 137رنز پر پویلین بھیج دیا۔
93 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم نے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمے تک تین وکٹ پر 109رنز بنالیے ہیں اور اسے مہمان ٹیم پر 202 رنز کی برتری حاصل ہے۔کامران غلام 9 اورسعود شکیل دو رنز پر ناقابل شکست ہیں۔ کپتان شان مسعود 52رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہریرہ نے 29 رنز بنائے جب کہ بابر اعظم 5 رنز بناسکے۔
اس سے قبل ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 143رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، سعود شکیل اور محمد رضوان نے مزید 44 رنز کا اضافہ کیا، سعو د شکیل 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان نے 71 رنز بنائے، سلمان آغا، نعمان علی، ساجد خان ، خرم شہزاد زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور پاکستانی ٹیم 230رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومیل وریکن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا آغاز تباہ کن رہا صرف 51 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین واپس چلے گئے، ابتدائی چار وکٹیں ساجد خان نے گرائیں، اُس کے بعد نعمان علی نے ہاتھ دکھائے اور پنجہ گاڑھ دیا۔آخری وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل وریکن نے 31 اور جیڈن سیلز نے 22رنز بنائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کی رنز کی برتری پہلی اننگز
پڑھیں:
بیک وقت پنشن اورتنخواہ لینے پر پابندی عائد
اسلام آباد :وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت حاصل کرنے پرپنشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔
وزار ت خزانہ نے آفس میمورنڈم کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی حکومت کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 60 سال کی عمر کے بعد اگر دوبارہ ملازمت پر رکھا جاتا ہے تو وہ سابقہ ملازمت کی پنشن یا موجودہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کے حقدار ہوں گے۔
وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کئے ہیں، جن کے تحت ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا اپوائنٹمنٹ کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق پنشنر کو پنشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز حاصل کرنے کا آپشن دیا جائے گا۔