اپنی ہی بہن کو دھوکا دےکر اسٹار بننے والی اداکارہ کون؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
انڈسٹری میں ترقی کرنے اور جلد نام کمانے کی جستجو ہر فنکار کی اندر پائی جاتی ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی ترقی کیلئے دوسروں کی ٹانگ کھینچنے اور انکا حق کھانے سے گریز نہیں کرتے۔
آج ایک ایسی ہی اداکارہ کا ذکر کریں گے جس نے شہرت حاصل کرنے کیلئے کسی اور کا نہیں بلکہ اپنی ہی سپر اسٹار بہن کو دھوکا دے کر اسکی جگہ لے لی۔
فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والی اس اداکارہ کا ڈیبیو اپنی ہی بہن کی فلم میں ہونے والا تھا لیکن بہن نے سوچا کہ وہ اس کردار کے لیے مناسب نہیں ہیں اور انہیں فلم میں شامل نہیں کیا۔
یہی وہ وقت تھا جب ان کے بھائی نے ان کی مدد کی اور انہیں ایک شاندار آغاز دیا۔ فلم کامیاب ہوئی اور بہت سے لوگ ان کی مزید فلموں کے منتظر تھےلیکن بدقسمتی سے ان کا کیریئر توقعات کے مطابق آگے نہیں بڑھ سکا۔
اپنی ہی بہن کو دھوکا دینے والی اداکارہ کون؟
یہ کوئی اور نہیں بلکہ اداکارہ سمائلی سوری ہیں جو بھارتی ہدایتکار موہت سوری کی چھوٹی بہن اور مہیش بھٹ کی بھانجی ہیں، انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات اپنی بہن پوجا بھٹ کی فلم ’ہولیڈے’ سے کی۔
لیکن جب پوجا بھٹ نے سمائلی کو فلم میں شامل نہیں کیا، تو ان کے بھائی موہت سوری نے اپنی بہن کو 2006 کی فلم ’کل یُگ’ میں پہلا موقع دیا۔
سمائلی سوری کا فلمی کیریئر:
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’کل یُگ’ میں سمائلی سوری نے کنال کھیمو کے ساتھ کام کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔
اس کے بعد انہوں نے ’تیسری آنکھ: دی ہڈن کیمرا’، ’یہ میرا انڈیا’، ’کُروک’، ’کریکرز’ اور ’ہاؤس آف لائز’ جیسی فلموں میں کام کیا۔
تاہم، ان کا کریئر پوجا بھٹ یا عالیہ بھٹ کی طرح کامیاب نہیں ہو سکا۔
2015 میں وہ اپنے شوہرو کوریو گرافر ونیت بینگراکے ساتھ رئیلٹی شو ’ناچ بلیے 7’ میں بھی نظر آئیں۔ لیکن بدقسمتی سے، ان کی شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔
اداکارہ کی ازدواجی زندگی:
کہا جاتا ہے کہ جس طرح اسمائلی سوری کی پیشہ ورانہ زندگی مشکلات کا شکار رہی، اسی طرح ان کی ذاتی زندگی بھی بحران کا شکار ہوئی۔
ان کی شادی چند عرصے میں ہی ختم ہوگئی جس کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئیں۔ لیکن اس کے باوجود اسمائلی نے رقص جاری رکھا اور پانچ سال تک شِیامک داور کے ڈانس گروپ کا حصہ رہیں۔
وہ سندیپ سوپارکر سے بھی تربیت یافتہ ہیں اور کتھک ڈانس میں مہارت رکھتی ہیں۔ جب کچھ بھی ان کے لیے کارگر ثابت نہیں ہوا، تو یہ رقص ہی تھا جس نے انہیں سہارا دیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سمائلی سوری اپنی ہی بہن کو
پڑھیں:
اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔