پشاور میں سی این جی اسٹیشنز مزید 11 روز بند رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
پشاور:
گیس پریشر میں کمی کے باعث پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی سی پشاور نے سی این جی اسٹیشنز مزید 11 روز تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد سردی کے موسم میں گھریلو صارفین کیلٸے سوٸی گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
انضمام ختم کرنے یا ایف سی آر بحالی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ
سفارشات ضم شدہ اضلاع کو دیگر علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہوں گی: اعلامیہخیبر پختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سول انتظامیہ کو مضبوط بنانے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق نہ سابق فاٹا کا انضمام ختم کیا جا رہا ہے نہ ہی ایف سی آر کی بحالی زیر غور ہے، یہ اعلیٰ سطح کمیٹی آئینی ترمیم کا کوئی نیا مسودہ تیار نہیں کر رہی ہے۔
کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق آئینی ترمیم، انضمام ختم کرنے یا ایف سی آر بحالی سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، سابق فاٹا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع صوبہ خیبر پختونخوا کا حصہ ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق سفارشات ضم شدہ اضلاع کو دیگر علاقوں کے برابر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہوں گی۔