بھارتی گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سورلیا سے شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ممبئی : بالی وڈ کے معروف گلوکار درشن راول نے اپنی دوست دھارل سورلیا کے ساتھ روایتی انداز میں شادی کرلی۔
شادی کی تقریب میں دلہن نے سرخ لہنگا جبکہ دلہا نے سفید کڑھائی والے شیروانی میں سب کو متاثر کیا۔ درشن نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "میری بہترین دوست ہمیشہ کے لیے۔"
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑے کو خوشی سے مسکراتے اور اپنی نئی زندگی کی شروعات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پہلی تصویر میں درشن نے دھارل کو گلے لگایا ہوا ہے، دوسری تصویر میں دونوں شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور ایک اور تصویر میں ان کے ہاتھوں میں ہاتھ دیے دکھایا گیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Darshan Raval (@darshanravaldz)
مداحوں اور دوستوں نے تصاویر پر مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار کر دی۔ ایک مداح نے لکھا، "آپ دونوں کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا، آپ کی جوڑی ہمیشہ سلامت رہے۔" ایک اور صارف نے کہا، "انتظار کا وقت ختم ہوا، اور یہ لمحہ انتہائی خوبصورت ہے۔ زندگی بھر کی خوشیوں کے لیے دعاگو ہوں۔"
دھارل سورلیا کا پس منظر آرکیٹیکچر اور ڈیزائن سے ہے، جبکہ درشن راول بالی وڈ کے مشہور گلوکار ہیں اور انہوں نے کئی ہٹ گانے دیے ہیں، جن میں 'پریم رتن دھن پایو،' 'چھوگڑا،' اور 'صاحبہ' شامل ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
پاکستانی معروف گلوکار و موسیقار فیصل کپاڈیہ نے بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے اپنے تعلق کے بارے میں غیر متوقع انکشاف کر کے سب کو چونکا دیا۔
معروف میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ساتھ 30 برس تک وابستہ رہنے والے گلوکار نے حال ہی میں دبئی کے ایک ریڈیو پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ میں کیا رشتہ ہے؟
View this post on InstagramA post shared by City1016 (@city1016)
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل کپاڈیہ نے انکشاف کیا کہ ’ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں، ان کے مرحوم والد چنی بھائی ہمارے کزن کی شادی کے لیے کراچی بھی آچکے ہیں‘۔
یہ جان کر میزبان اور پروگرام کے سامعین حیران رہ جاتے ہیں جس پر فیصل کپاڈیہ مزید بتاتے ہیں کہ ڈمپل کے والد چنی بھائی میرے کزن ہیں۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ ڈمپل کے والد چنی بھائی 1984 میں کزن کی شادی کے سلسلے میں کراچی آئے تھے، اس شادی میں، میں نے گانا گایا تھا، اس وقت چنی بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہیں اب بالی ووڈ میں بھی گانا دلواؤں گا لیکن اس کے بعد چنی بھائی کا انتقال ہوگیا۔
گلوکار نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے بالی ووڈ کے لیے گانے گائے، 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم زندہ کا گانا ’یہ ہے میری کہانی‘ میرا بالی ووڈ میں ڈیبیو سانگ تھا۔